منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-14
in تازہ تریں
A A
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

سرینگر/۱۴اگست
جموں کشمیر ہائی کورٹ نے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف دائر چارج شیٹ کو بدھ کو خارج کردیا۔
جسٹس سنجیو کمار کے ذریعہ منظور کردہ سنگل بنچ کے حکم میں کہا گیا کہ افراد کے خلاف کوئی پیشگی جرم نہیں کیا گیا ہے اور اس لئے ای ڈی کے ذریعہ داخل کردہ چارج شیٹ اور ضمنی چارج شیٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
ای ڈی نے چارج شیٹ میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، احسن احمد مرزا (جے کے سی اے کے سابق خزانچی)، میر منظور غزنوی (جے کے سی اے کے ایک اور سابق خزانچی) اور کچھ دیگر کو ملزم کے طور پر نامزد کیا تھا۔
چارج شیٹ میں درج لوگوں نے اسے منسوخ کرنے کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ مرزا اور غضنفر کی نمائندگی کرنے والے شارق جے ریاض نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر ای ڈی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور ان کے موکلوں کے خلاف دائر چارج شیٹ کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد 7 اگست کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ای ڈی کی نمائندگی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ورچوئل موڈ کے ذریعہ کی۔
ریاض نے کہا کہ عدالت نے ہماری اس عرضی کو قبول کر لیا ہے کہ کوئی پیشگی جرم نہیں بنایا گیا تھا اور ای ڈی کا اس معاملے پر کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔
مرزا کو ستمبر 2019 میں ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اور اسی سال نومبر میں ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی تھی اور اس شکایت میں ٹرائل چل رہا ہے۔
اس معاملے میں ایجنسی نے فاروق عبداللہ سے کئی بار پوچھ تاچھ کی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ماضی میں جاری کردہ تین الگ الگ احکامات کے تحت فاروق عبداللہ اور دیگر کی21.55 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی تھی۔
ایجنسی کا معاملہ اسی ملزم کے خلاف سی بی آئی کے ذریعہ دائر 2018 کی چارج شیٹ پر مبنی ہے۔
سی بی آئی کی جانب سے عبداللہ، مرزا، غضنفر اور سابق اکاو¿نٹنٹ بشیر احمد مسگر اور گلزار احمد بیگ کے خلاف دائر چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2002 سے 2011 کے درمیان سابق ریاست میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے دی گئی گرانٹ سے جے کے سی اے فنڈز میں 43.69 کروڑ روپے کا غلط استعمال کیا گیا۔
ای ڈی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جے کے سی اے کو مالی سال 2005-2006 سے 2011-2012 (دسمبر 2011 تک) کے دوران تین مختلف بینک کھاتوں میں بی سی سی آئی سے 94.06 کروڑ روپے ملے تھے۔
اس نے الزام لگایا تھا کہ جے کے سی اے کے نام پر کئی دیگر بینک اکاونٹس کھولے گئے تھے جن میں رقم منتقل کی گئی تھی۔ موجودہ بینک اکاو¿نٹس کے ساتھ بینک اکاونٹس کو بعد میں جے کے سی اے فنڈز کی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عسر ڈوڈہ میں آپریشن جاری ‘ فوج کا کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک

Next Post

اسمبلی انتخابات:مرکزای سی آئی کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے پر آمادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
اسمبلی انتخابات:مرکزای سی آئی کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے پر آمادہ

اسمبلی انتخابات:مرکزای سی آئی کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے پر آمادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.