جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے متحدہ اپوزیشن کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-03 - Updated on 2024-08-09
in تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے متحدہ اپوزیشن کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۳اگست

جموں میں ایک درجن سے زیادہ اپوزیشن سیاسی اور سماجی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹی یونائیٹڈ فرنٹ (اے پی یو ایف) نے سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دینے کے لیے ہفتہ کو یہاں مظاہرہ کیا۔

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، سی پی آئی (ایم) اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر ارکان سمیت مظاہرین شہر کے وسط میں توی پل کے قریب مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے باہر جمع ہوئے اور لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے مرکزی حکومت کے حالیہ حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر رویندر شرما نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کو چھوڑ کر اہم اپوزیشن جماعتیں ایک مضبوط پیغام دینے کے لئے متحد ہوئی ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق کے ساتھ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے پہلے مکمل ریاست کا درجہ فوری طور پر بحال کرنا چاہتے ہیں۔

شرمانے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تاریخی ڈوگرہ ریاست کو بے شرمی سے نیچا دکھانے اور لوگوں کی حیثیت، وقار، شناخت اور حقوق چھیننے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر کے عوام کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ”یہ اپنا وعدہ پورا کرنے اور پچھلے چھ سالوں میں اسمبلی انتخابات کرانے میں بھی ناکام رہی ہے۔ اب جب سپریم کورٹ نے اسمبلی انتخابات کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی ہے تو اس نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی پراکسی حکمرانی کو جاری رکھنے کے لئے مزید اختیارات دیئے ہیں“۔

گزشتہ ماہ مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت بنائے گئے قواعد میں ترمیم کرکے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیئے تھے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ منظور ہونے والے اس قانون نے سابق ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔

اس اقدام نے لیفٹیننٹ گورنر کو پولیس اور آل انڈیا سروسز کے افسران جیسے اہم معاملات پر فیصلے کرنے اور مختلف معاملوں میں استغاثہ کےلئے منظوری دینے کا اختیار دیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ریاست کا درجہ بحال کرنے، زمین اور روزگار کے حقوق کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

شرما نے دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے بی جے پی زیرقیادت حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صورتحال خاص طور پر پرامن جموں خطے میں خراب ہوئی ہے جہاں دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں سنسنی خیز حملے کیے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر‘ رتن لال گپتا نے بھی اسمبلی انتخابات میں تاخیر کے لئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن جو اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہا ہے وہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

گپتا نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اگلی حکومت بنانے جا رہی ہے اور بی جے پی کے ذریعہ نافذ کردہ تمام کالے قوانین کو منسوخ کرے گی۔

جموں و کشمیر شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر‘ منیش ساہنی نے کہا کہ اس پرامن احتجاج سے ایک چنگاری روشن ہوئی ہے اور اگر بی جے پی ریاست کا درجہ بحال کرنے میں تاخیر کرتی ہے تو یہ آنے والے دنوں میں شعلے میں بدل جائے گا۔انہوں نے کہا”ہم پورے جموں و کشمیر میں اس جدوجہد کو تیز کریں گے“۔

پچھلے مہینے اے پی یو ایف نے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے 11 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی تھی۔

سابق رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرحمان کی سربراہی والی کمیٹی میں کانگریس، پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، شیوسینا (یو بی ٹی)، عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی (ایم) کے ارکان شامل تھے۔ (پی ٹی آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزنے بی ایس ایف سربراہ اور ان کے نائب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا

Next Post

روح اللہ کی امت شاہ سے ملاقات ‘ قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں، انجینئر رشید کو اب رہا کیا جانا چاہئے : آغا روح اللہ

روح اللہ کی امت شاہ سے ملاقات ‘ قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.