اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں خطے میں ملی ٹنٹوں کے خلاف’آپریشن آل آﺅٹ‘ شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in ٹاپ سٹوری
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں/۲۰جولائی(یو این آئی)
جموں خطے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران ملی ٹنٹ حملوں میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے خلاف ’آپریشن آل آﺅٹ‘شروع کیا ہے جس کےلئے قریب۳ہزار اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔
جموں خطے کے گھنے جنگلوں اور پہاڑی علاقوں میں ملی ٹنٹوں، جن کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 40 سے 50 بتائی جاتی ہے ، کے چھپنے کے باعث آپریشن آل آﺅٹ اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کی تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے ۔
بتادیں کہ سال رواں کے 9 جون کو مرکز میں نئی سرکار بننے کے بعد جموں خطے میں متعدد ملی ٹنٹ حملے ہوئے ہیں یہ حملے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں کیے گئے اور نشانہ کے لئے پہاڑی علاقوں کو چنا گیا جہاں جنگلات قریب ہونے کی وجہ سے ملی ٹنٹوں کو فرار ہونے میں آسانی ہوتی ہے ۔
ذرائع نے یو این آئی کو بتایا”فوج نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلئے’آپریشن آل آﺅٹ‘شروع کرنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے “۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹلی جنس اطلاعات کے مطابق 40 سے 50 ملی ٹنٹ جموں کی سرحدوں سے ہندوستانی علاقے میں گھس آئے ہیں اور اب ان علاقوں میں گروپس میں سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی آپریشن کا حصہ بننے کے لئے جموں خطے میں قریب 3 ہزار اضافی جوانوں کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔
ادھر ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے جنگلوں میں چھپے ملی ٹنٹوں کو تلاش کرنے کے لئے ولیج ڈیفنس گارڈ بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا”خطے میں اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پیرا کمانڈوز کو بھی دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لئے تعینات کیا گیا ہے “۔انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں سال2021 سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں سیکورٹی فورسز کے قریب 50 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ برسوں سے دہشت گرد ان حملوں میں امریکی ساخت کے ایم فور کاربائن اسالٹ رائفلز کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ۔امریکی ساخت کی ایم فور کاربائن رائفل کی بازیابی کو تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ امریکی فوج کا بچا ہوا اسلحہ سال 2021 میں افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستانی ہینڈلرز کے ذریعے دہشت گردوں تک پہنچ چکا ہے ۔
شروعات میں ملی ٹنٹوں نے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا لیکن جون کے بعد سے انہوں نے جموں خطے کے اندرحملے کرنا شروع کر دئے ایسا ایک حملہ 9 جون کو ضلع ریاسی میں کیا گیا جب شیو کھوری مندر سے کٹرہ جا رہی یاتریوں سے بھری ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ گاڑی ایک گہری کھائی میں جا گری تھی۔اس حملے میں زیادہ تر راجستھان ،اتر پردیش اور دہلی سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 9 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 43 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
بعد ازاں کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ماہ جولائی کے دوران ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں ہونے والے حملوں کے دوران 9 جوان جاں بحق ہوئے ۔
ضلع ڈوڈہ کے دیسا جنگل میں 15 جولائی کو ہونے والے حملے میں ایک کیپٹن سمیت چار جوان جاں بحق ہوگئے ۔ضلع ڈوڈہ میں ماہ جون میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ضلع کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران دو غیر مقامی ملی ٹنٹ ہلاک اور سی آر پی ایف کا ایک جوان جاں بحق ہوا تھا۔
ضلع پونچھ میں ماہ مئی میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں آئی اے ایف کا ایک جوان جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے ۔ماہ اپریل میں ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں ایک انکاﺅنٹر کے دوران ایک وی ڈی جی جاں بحق ہوا جبکہ ضلع راجوری میں ملی ٹنٹوں نے ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر از جان کر دیا تھا۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح کشمیر میں تمام ملی ٹنٹ تنظیموں کے کمانڈروں کو ختم کیا گیا اسی طرح جموں خطے میں بھی ان کا صفایا کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

500 پیرا کمانڈوز کو جموں میں پاکستانی دہشت گردوں کی تلاش

Next Post

لیڈروں کی گھر واپسی ‘لوگوں کی نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

لیڈروں کی گھر واپسی ‘لوگوں کی نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.