منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لیڈروں کی گھر واپسی ‘لوگوں کی نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-07-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب آج کی تازہ اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ میڈم جی… میڈم محبوبہ جی خوش ہیں… خوش نہیں بلکہ بہت خوش ہیں اور… اور اس لئے خوش ہیں کیونکہ ان کے جو لیڈر پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ان میں سے کچھ ایک واپس آگئے ہیں اور… اور کچھ واپسی کیلئے پر تول رہے ہیں… اس لئے میڈم جی خوش ہیں…اور ہوں گی بھی کیوں نہیں کہ…کہ ہمیں یاد ہے اور سو فیصد یاد ہے کہ ۲۰۱۹ کے بعد کس طرح اس پارٹی سے لوگوں کا انخلا ء شروع ہوا … یہ پارٹی اسی طرح خالی ہو گئی جس طرح دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کشمیر خالی ہو گیا… اختیارات سے خالی ۔خیر خوشی کے اس موقع پر ہم بھی میڈم جی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ اور بھی لیڈرجو اس پارٹی کو کسی بھی وجہ سے چھوڑ کر چلے گئے تھے ان کی گھر واپسی ہوگی اور… اور ایک بار پھر پی ڈی پی کے آنگن میں بہار آجائے کہ…کہ ۲۰۱۹ کے بعد کئی بہاریں آئیں اور گئیں لیکن پی ڈی پی پر خزاں ہی چھائی رہی… لیکن کیا پتہ کہ اب اس کے بھی اچھے دن آنے والے ہوں… کیا معلوم میڈم جی بھی اچھے دنوں کا خواب دیکھ رہیں ہوں… یقینا دیکھ رہیں ہوں گی اور اللہ میاں کی قسم ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… ہاں البتہ ایک بات جو میڈم جی کیلئے جاننا اور پھر ماننا ضروری ہے کہ… کہ بھلے ہی ان کی پارٹی کے کچھ لیڈر وں کی گھر واپسی ہو رہی ہے… لیکن اصل مسئلہ عام لوگوں کا ہے… اُن عام لوگوں کا جنہوں نے پی ڈی پی کے وجود میں آنے کے کچھ ایک سال بعد ہی اسے اقتدار میں لایا… اسے راتوں رات کشمیر کی ایک بڑی سیاسی جماعت بنایا… کیا عام لوگ… پی ڈی پی کے حمایتی بھی گھر واپس آنا چاہتے ہیں… اگر حالیہ لوک سبھا انتخابات کوئی معنی رکھتے ہیں تو… تو نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ ان انتخابات میں پی ڈی پی کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا… حتیٰ کہ ان حلقوں میں بھی جو اس کے روایتی مضبوط گڑھ رہے ہیں ‘ وہاںبھی لوگوں نے اس جماعت کو پیٹھ دکھائی ‘ اس اپنا ووٹ دیا اور نہ اعتماد … یہ بات اگر کسی بات کی طرف اشارہ کررہی ہے تو… تو اس ایک بات کی طرف کہ بھلے ہی کچھ لیڈروں کی پی ڈی پی میں واپسی ہو ئی ہے ‘ ہو رہی ہے یا ہوگی … لیکن عام لوگوں کی نہیں…پی ڈی پی اور میڈم جی کو اس کیلئے انتظار کرنا پڑے گا … کتنا ہم نہیں جانتے ہیں‘ لیکن انتظار تو کرنا پڑے گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے میں ملی ٹنٹوں کے خلاف’آپریشن آل آﺅٹ‘ شروع

Next Post

سیدالطاف بخاری کی ’واپسی ‘

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیدالطاف بخاری کی ’واپسی ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.