اتوار, اگست 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ڈوڈہ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ جنوبی کشمیر کے جنگلات تک بڑھایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16 - Updated on 2024-07-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈوڈہ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ جنوبی کشمیر کے جنگلات تک بڑھایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

جموں/۱۶جولائی
جموںکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر اضافی دستوں کو جنگلی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ تلاشی آپریشن کا دائرہ جنوبی کشمیر کے جنگلات یعنی پیر پنچال تک بڑھا یا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس ، پیرا کمانڈوز اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار وں نے مشترکہ طورپر وسیع الریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کی مدد سے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ فی الحال جنگل کی طرف رخ کرنے سے گریز کریں۔
ذرائع کے مطابق ڈوڈہ کے دیسا علاقے میں پانچ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تلاشی آپریشن کا دائرہ جنوبی کشمیر کے جنگلات تک بڑھایا گیا ہے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ ملی ٹینٹ جنوبی کشمیر کے جنگلی علاقے کی طرف بھاگ گئے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے سے جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں تک کی مسافت بہت ہی کم ہے جس کے پیش نظر اب پیر پنچال کے اوپری علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن لانچ کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی کیپٹن سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن لانچ کیا تاہم یہ رپورٹ فائل کرنے تک مفرور ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن ، سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی

Next Post

احمقانہ فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی
اہم ترین

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

2026-08-02
شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب
اہم ترین

شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب

2026-08-02
صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ
اہم ترین

صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ

2026-08-02
نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول
اہم ترین

نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول

2026-08-02
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

ریاسی میں منشیات فروش گرفتار پونچھ کے ضلع جیل منتقل :پولیس

2026-08-02
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

کولگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی دوسرا غیر مقامی مزدور بھی چل بسا

2026-08-02
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

2026-08-02
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

احمقانہ فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.