جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں ۴ ملی ٹنٹ ہلاک۔۔۔۔ضلع میں دو الگ مقامات پر تصادم میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا

کارروائی ابھی جاری ہے‘ ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے :آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-07
in اہم ترین
A A
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

SHOPIAN,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں ایک فوجی جوان اور چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے موٹر گام میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ابھی موٹر گام کولگام میں تصادم کی خبر کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ چار کلومیٹر کی دوری پر واقع چینی گام فرصل میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چینی گام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق چینی گام میں چار ملی ٹینٹوں کی لاشیں دکھائی دی ہیں اور وہاں پر فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔
اس سے قبل پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کولگام کے موٹر گام اور چینی گام فرصل میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ کولگام میں دو مقامات پر تصادم آرائیوں کے دوران چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز جاری تھا ۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ کولگام کے چینی گام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے ۔
بردی نے کہاکہ تصادم کی جگہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں نظر آئی ہیں تاہم انکاونٹر اختتام پذیر ہونے کے بعد ہی ہلاک شدگان کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار آئی جی نے کولگام میں آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
آئی جی پی نے کہاکہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسزکو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے چینی گام علاقے میں ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا ہے ۔
بردی کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ان کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے ۔
آئی جی کشمیر سے جب سوال کیا گیا کہ چینی گام میں کتنے ملی ٹینٹ مارے گئے تو انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی لاشیں دکھائی دی ہیں تاہم آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی جانکاری فراہم کی جائے گی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے مزید بتایا کہ سیکورٹی کے نظریہ سے یہ آپریشن کامیاب رہا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کیلئے تیاری کریں‘نڈا کی کارکنوں کو ہدایت

Next Post

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا عاشورہ ٔمحرم ۱۷ جولائی کو ہو گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا عاشورہ ٔمحرم ۱۷ جولائی کو ہو گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.