پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حلف اٹھانے کیلئے انجینئر رشید کی ۲گھنٹوں کی پیرول کو منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-03
in اہم ترین
A A
انجینئر رشید بارہمولہ لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

دہلی//
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی ۲گھنٹوں کی پیرول کو منظوری دے دی۔
عدالت نے انہیں۵جولائی کو پارلیمنٹ جاکر بطور رکن لوک سبھا حلف لینے کے لیے دو گھنٹے کی حراستی پیرول کی منظوری دی ہے۔
قبل ازیں انجینئر رشید نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے لیے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ گذشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے رشید کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار دیا تھا جس کے بعد آج عدالت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گذشتہ پیر کو جیل میں بند کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید، جنہیں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد عدالت نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے لوک سبھا انتخابات جیتنے والے انجینئر رشید کو حلف لینے کیلئے ۲گھنٹوں کی حراستی پیرول کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ انجینئر رشید کو ۲۰۱۷ میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ معاملہ میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ جیل میں قید ہیں اور فی الحال وہ تہاڑ جیل میں ہیں۔
لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ میں انہوں نے بطور آزاد امیدوار حصہ لیتے ہوئے بارہمولہ حلقہ سے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔ انہوں نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کیلئے عدالت میں عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کیلئے عرضی داخل کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا اعلیٰ سطحی میٹنگ میں محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ

Next Post

بارہ مولہ پولیس کا ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا پولیس کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بارہ مولہ پولیس کا ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا پولیس کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.