منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کانگریس چائے بیچنے والے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں کر پا رہی: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in ٹاپ سٹوری
A A
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲جولائی

اٹھارہویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کیا گیا اور وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں لوک سبھا کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں باوقار رویے اور طرز عمل کے لیے اراکین پارلیمنٹ کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

مودی نے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقدہ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

این ڈی اے کی یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر تحریک شکریہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بحث ہو رہی ہے ۔

پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کا ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا۔ میٹنگ میں مودی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے این ڈی اے کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار تین بار جیتنا بڑی بات ہے ۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کو آج کے اتنے بڑے چیلنجز کا سامنا نہیں تھا، تب وہ بچ گئے تھے ۔ ہمارے سامنے تمام چیلنجوں کے باوجود این ڈی اے کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔

کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی وزیر اعظم ایک خاندان سے بنے اور کچھ سپر پرائم منسٹر بن گئے ۔ وہ وزیر اعظم بننے والے چائے بیچنے والے کو ہضم نہیں کرپا رہے ہیں ، اس لیے وہ ہم پر بار بار حملہ کرتے ہیں۔

مودی نے نئے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ دہلی کے ورک کلچر اور میڈیا میں بیان دینے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے نئے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ اپنے لوک سبھا حلقہ کے مسائل اٹھائیں. تمام اراکین پارلیمنٹ کو ملک کی خدمت کو مقدم رکھنا ہوگا۔ اراکین پارلیمنٹ کو مناسب رویہ اور طرز عمل برقرار رکھنا چاہیے ۔ ساتھ ہی اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے ضابطے کے مطابق برتا¶ کرنا چاہیے ۔ ممبران پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ ان موضوعات کو شیئر کریں جن میں ان کی خصوصی دلچسپی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو اپنے خاندان کے ساتھ وزیراعظم میوزیم کا دورہ کرنا چاہئے ۔ ہر رکن پارلیمنٹ کو اپنی جڑوں سے جڑا رہنا چاہیے ۔ اِدھر اُدھر تقریریں کرنے کی بجائے مناسب فورم پر اپنے خیالات پیش کرنا بہتر ہے ۔

میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا”آج وزیر اعظم نے ہمیں ایک منتر دیا جو بہت اہم ہے ۔ مسٹر مودی نے این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے ضابطے ، پارلیمانی جمہوریت کے نظام اور طرز عمل کی پیروی کریں جو کہ ایک اچھا پارلیمنٹرین بننے کے لیے ضروری ہے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے یہ رہنمائی تمام ممبران پارلیمنٹ کے لیے ایک اچھا منتر ہے ، خاص طور پر پہلی بار آنے والے ممبران پارلیمنٹ کے لیے اس لئے ہم نے اس منتر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خطاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور عام لوگوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں:کانگریس

Next Post

جناب وزیر اعظم کی مہارت!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

جناب وزیر اعظم کی مہارت!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.