جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سٹارٹ اپس یونیورسٹیوں اور صنعتوں میں فرق کو ختم کرنے کا طاقتور ذریعہ‘

سٹارٹ اپس روزگاراور منافع پیدا کرنے اہم مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-30
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سری نگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج این آئی ٹی سری نگر میں ’جموں و کشمیر یو ٹی کی ترقی پذیر معیشت (آر اے ایس اِی۲۰۲۴)‘ کے موضوع پر قومی سمینار سے خطاب کیا۔
سنہا نے اَپنے کلیدی خطاب میں اِس اقدام کی سراہنا کی جس کا مقصد تعلیمی اِداروں اور صنعت کو متاثر کرنے ، بااِختیار بنانے اور جوڑنے کیلئے ماحول پیدا کرنا اور سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کی قیادت کرنے کیلئے طالب علموں کی رہنمائی کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’میرا ماننا ہے کہ سٹارٹ اپس یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ سٹارٹ اپس روزگار پیدا کرنا اور منافع پیدا کرنا دو اہم مقاصد کو پورا کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں ۔‘‘
ایل جی نے طالب علموں کو اَپنے کاروباری خواب کو حقیقت میں بدلنے اور ملک کی سماجی و اِقتصادی تبدیلی اور اِقتصادی ترقی میں اپنا حصہ اَدا کرنے کے لئے عملی اہداف مقرر کرنے کی ترغیب دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ مستقبل کے سٹارٹ اپ کاروباریوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ’پروڈِکٹ فرسٹ‘ کی بجائے ’پرابلم فرسٹ‘ پر توجہ مرکوز کریں تاکہ آپ کے آئیڈیاز وِکست بھارت کے عمل کو تیز کرسکیں اور نوجوان طالب علموں میں کاروباری جذبے کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔‘‘
سنہانے تعلیمی اِداروں میں اِختراع اور اَنٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دے کر جموں و کشمیر کی معیشت کو تبدیل کرنے کیلئے اکیڈمک سے چلنے والے سٹارٹ اپس کی صلاحیت کو بھی اُجاگر کیا۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے یو ٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اَقدامات جیسے جموں و کشمیر سٹارٹ اپ پالیسی اورجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) میں صلاحیت پر روشنی ڈالی تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں بالخصوص دیہی علاقوں میں سٹارٹ اپ اور اَنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو تبدیل کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیاحت ، صحت ، لاجسٹکس ، ہینڈلوم ، دستکاری ، باغبانی ، زراعت اور متعلقہ شعبوں میں سٹارٹ اَپ کے لئے بے پناہ اِمکانات موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم ٹیکنالوجی اور نان ٹیکنالوجی دونوں شعبوں میں نوجوان کاروباریوں کو ضروری مدد اور ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ قومی سطح کا سمینار یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے اور مؤثر اختراعات کے لئے ہنر کو پروان چڑھانے کی ترغیب دے گا۔
سنہانے مستقبل کے کاروباری افراد کو اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سٹارٹ اپس کے دو اہم مقاصد سماجی تبدیلی کے لئے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا اور منتقل کرنا اور صنعت کی ضروریات کے مطابق ایک وسیع ٹیلنٹ پول بناناہے۔اُنہوں نے جموںکشمیر میں ایک متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام تیار کرنے کیلئے اکیڈیمی ، صنعت اور پالیسی سازوں کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگرنیدو روزہ قومی سمینار کا اِنعقادسینٹر یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ ہولسٹک ایجوکیشن، آئی سی اے آر سی آئی ٹی ایچ،، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سکاسٹ کشمیر کشمیر کے اِشتراک سے کیا ہے۔
اِس موقعہ پرڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر اور وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی کشمیر وفیسر اے رویندر ناتھ ،سیکرٹری ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ راجیش کمار پاٹھک، چیئرمین جے کے بی او ایس ای ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس،نامور سائنسدان ڈاکٹر ٹھاکر ایس کے آر، ماہرین، دانشور، محققین، سربراہان اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’حکومت محفوظ یاترا کیلئے پر عزم۔۔۔یقینی بنائیں گے کہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے:شاہ

Next Post

اوپیندر دویدی آج بھارتی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

اوپیندر دویدی آج بھارتی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.