جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں خطے میں 6 سے 7 جنگجو گروپ سرگرم ہیں:اے ڈی جی پی جموں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-27
in تازہ تریں
A A
کٹھوعہ حملے کا دوسرا دہشت گرد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۷جون

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) زون جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ جموں خطے میں 6 سے 7 جنگجو گروپ سرگرم ہیں جن میں سے 3 سے 4 گروپ ضلع ڈوڈہ میں موجود ہیں۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جین نے کہا کہ ڈوڈہ میں بدھ کے روز انکاﺅنٹر کے دوران ہلاک ہونے والے جنگجوﺅں نے حال ہی میں در اندازی کی تھی۔

اے ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ڈوڈہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

جین نے کہا”دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد ہم نے اس علاقے میں 12 جون کے آس پاس تلاشی آپریشن شروع کیا تھا اور اس دوران گولیوں کے تبادلے کے دوران ہمارا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا“۔ان کا کہنا تھا”بعد ازاں علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن جاری رکھا تھا“۔

اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ بدھ کی صبح دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک اور اطلاع ملی تو علاقے کو محاصرے میں لے کر تین دہشت گردوں کو مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی جس کے لئے تحقیقات جاری ہے۔

جین کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کو کس نے مدد کی ہے اس سلسلے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو راحت کی سانس نصیب ہوگی۔

جموں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں اے ڈی جی پی نے کہا کہ ڈوڈہ میں 3 سے 4 دہشت گرد گروپ موجود ہیں جبکہ جموں خطے میں کل ملا کر 6 سے 7 دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پیکیج کو دیکھا جا رہا ہے ۔

جین نے لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا”لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ہماری مدد کریں تاکہ ان کی نشاندہی کی جا سکے جو دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔جاں بحق ملی ٹنٹوں سے اسلحہ بر آمد ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے 2 ایم فور، ایک اے کے 47 رائفل اور گرینیڈ وغیرہ بر آمد کئے گئے ۔

امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر جین نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر موجود اس فوجی افسر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مربوط آپریشن تھا جس کی وجہ سے ہم تین دہشت گردوں کو مارنے میں کامیاب ہوئے ۔

اے ڈی جی پی کا کہنا تھا”مقامی لوگ ہماری بھر پور مدد کر رہے ہیں اور اطلاعات فراہم کر رہے ہیں“۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عدم شناخت جنگجو مارے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

Next Post

اے ‘ بی ‘ سی سب کی ضمانتیں…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اے ‘ بی ‘ سی سب کی ضمانتیں…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.