سرینگر/۲۲جون
جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ فوج سمیت سیکورٹی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے گوہلن علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
افسروں نے کہا”دہشت گردوں کے ایک گروپ کو سیکورٹی فورسز نے اوڑی کے گوہلن علاقے میں ایل او سی کے اس طرف گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ اس گروپ کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا۔ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی“۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں اس کی وجہ دہشت گردوں کی جانب سے جموں و کشمیر میں امن کو درہم برہم کرنے کی آخری کوششوں کو قرار دے رہی ہیں۔
مرکز کی جانب سے جلد ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کرانے کا عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی دہشت گرد عناصر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔