پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آر اینڈ آر کمشنر کا ماتا کھیر بھوانی میلے کے انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-02
in مقامی خبریں
A A
میلہ کھیر بھوانی ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں:ڈی سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

گاندر بل //
ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹ ) ڈاکٹر اروند کاروانی نے آج وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ماتا کھیر بھوانی میلہ کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔
ماتا کھیر بھوانی میلہ اس سال ۱۴ جون کو جیشٹھ اشٹمی کے موقع پر منعقد ہونے والا ہے ۔
یاترا کو ۱۲ جون کو صبح ۶ بجے جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا ۔ ریلیف آرگنائیزیشن ماضی کے عمل کے مطابق جموں سے یاتریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرے گی ۔
ڈاکٹر کاروانی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ ، مندر پربندھک کمیٹی کے اراکین اور یاتریوں کے ساتھ بات چیت کی تا کہ رہائش ، صفائی ، لاجسٹکس ، سیکورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق انتظامات کی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یاترا کے انتظامات کی نگرانی اور رابطہ کاری کیلئے ایک سینئر افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کریں ۔
ڈاکٹر کاروانی نے بعد میں سائٹ انجینئرز کے ہمراہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں زیر تعمیر پی ایم پیکج ملازمین کیلئے مختلف ٹرانزٹ رہائش کا معائنہ کیا ۔
ڈاکٹر کاروانی نے وادی میں مختلف مقامات پر لگائے گئے پی ایم پیکج کے ملازمین سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے ان کے کوارٹرز کی الاٹمنٹ ، بہتر بنیادی سہولیات اور ان کے بچوں کی بہتر تعلیم جیسے مطالبات سُنے ۔
کمشنر موصوف نے یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے انجینئرز سے کہا کہ وہ معیاری کام اور تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے مطابق جلد از جلد اہل ملازمین کو کوارٹرز الاٹ کئے جا سکیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایگزٹ پول:’انڈیا بلاک لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام‘

Next Post

صحت کی معیاری سہولیات مریضوں کی موثر نگہداشت کی بنیا:رشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
جموں وکشمیر میں فلم ٹورزم کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے گا: سکریٹری سیاحت

صحت کی معیاری سہولیات مریضوں کی موثر نگہداشت کی بنیا:رشید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.