جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آخری مرحلہ…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

آج لوک سبھا الیکشن کا ساتواں اور آخری مرحلہ ہے… کم و بیش گزشتہ پچاس دنوں میں… ۶ مرحلوں میں کافی کچھ بدل گیا ہے… یا سوچا جارہا ہے کہ بدل گیا ہے… پہلے مرحلے میں جب پہلا ووٹ ڈالا گیا تو…تو’ اب کی بار ۴۰۰ پار‘ کا نعرہ تھا… ۴۰۰ نشستیں حاصل کرنے کا نشانہ تھا… ہدف تھا۔ چلتے چلتے ہدف کب بدل گیا ‘ اس کی جگہ کب مسلمانوں نے لی اور… اور ۴۰۰ کے بجائے وہ نشانہ بن گئے پتہ ہی نہیں چلا… لیکن… لیکن اگر کچھ پتہ چلا تو یہ ایک بات کہ … کہ ’اب کی بار ۴۰۰ پار‘ والوں کو پتہ چلا کہ… کہ’اب کی بار ۴۰۰ پار‘ ممکن نہیں ہے…۴۰۰ کو نشانہ بنایا نہیں جا سکتا ہے…اس کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہو گا… اس لئے ایک آسان ہدف چن لیا گیا۔ مسلمانوں کو چن لیا گیا اور… اور مسلمانوں کو وہ سب کچھ سننا پڑا جس کے وہ مستحق نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں… امید ہے کہ … کہ آج الیکشن کے اختتام کے ساتھ ہی مسلمانوں کو سنانے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائیگا… اوراس کا بھی اختتام ہو جائیگا… لیکن… لیکن صاحب یہ سوچنے کی غلطی نہ کیجئے کہ… کہ الیکشن کے اختتام کے ساتھ ہی مودی جی کا دور بھی اختتام ہو جائیگا… جیسا کہ اپنے راہل بابا کہہ رہے ہیں… یہ کہہ رہے ہیں کہ ۴ جون کے بعد مودی وزیر اعظم نہیں رہیں گے… نہیں صاحب ایسا سوچنے کی بھی غلطی نہ کیجئے گا کہ… کہ ایسا کچھ ہونے والا نہیںہے اور… اور اس کا اندازہ آپ کو آج شام ایگزٹ پولوں سے بھی ہو ہی جائیگا… ہاں البتہ ایک بات صحیح ہے… سچ ہے … اور وہ یہ ہے کہ ’اب کی پار ۴۰۰ پار‘ممکن نہیں ہے… ایسا ہونے والا نہیں ہے… لیکن صاحب ایسا بھی نہیں ہونے والا ہے کہ… کہ مودی جی جو کنیا کماری دھیان لگانے گئے ہیں … ۴ جون کے بعد انہیں دھیان لگانے کے علاوہ اور کوئی کام کرنے کو نہیں ہو گا …ایسا نہیں ہے ۔اپوزیشن نے محنت کی… خوب محنت کی… ٹکر بھی دی ‘ وہ اشوز بھی اٹھائے جن کا براہ راست تعلق عام لوگوں سے ہے… لیکن صاحب ’انڈیا‘ جیت جائیگا …ہم کچھ نہیں کہیں گے سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ’دہلی دور است‘۔دہلی مودی جی کی ہے… گزشتہ دس سالوں سے وہ مودی جی کی ہے اور … اور کم از کم آئندہ ۵ برسوں کیلئے بھی دہلی کے شاہی تخت پر مودی جی ہی براجمان ہو ں گے… کوئی اور نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس ایگزٹ پول کی بحث میں حصہ نہیں لے گی

Next Post

الیکشن عوامی خواہشات کی تکمیل کیلئے نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن عوامی خواہشات کی تکمیل کیلئے نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.