پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس ایگزٹ پول کی بحث میں حصہ نہیں لے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-31
in تازہ تریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی/۳۱ی
کانگریس نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہفتہ کو ہے اور اس کے بعد پارٹی ٹی آر پی کو بڑھانے کے لئے مختلف چینلوں کے ذریعہ نشر ہونے والے ایگزٹ پول مباحثوں میں حصہ نہیں لے گی۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے اور نتائج ۴ جون کو آنے والے ہیں۔ اس کے بارے میں ایگزٹ پول کی قیاس آرائیاں ہیں اور پارٹی اسے ٹی آر پی بڑھانے کے طریقے کے طور پر دیکھتی ہے ۔” پارٹی ان قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتی، اس لیے انتخابی نتائج سے متعلق ایگزٹ پول کی بحث میں حصہ نہیں لے گی“۔
کھیڑا نے کہا”رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے اور ان کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے ۔ نتائج ۴جون کو آئیں گے ۔ اس سے پہلے ہمیں ٹی آر پی کے لیے قیاس آرائیوں اور کھینچ تان میں ملوث ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی“۔
کانگریسی ترجمان نے کہا”کانگریس ایگزٹ پول پر بحث میں حصہ نہیں لے گی۔ کسی بھی بحث کا مقصد لوگوں کو معلومات دینا ہونا چاہیے ۔ ہم۴جون سے ہونے والی بحث میں خوشی سے حصہ لیں گے “۔
الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک، پرنٹ اور دیگر تمام قسم کے ذرائع ابلاغ ا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے اختتام کے بعد ہی ایگزٹ پول کی تشہیر کریں۔
18ویں لوک سبھا کے انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ مارچ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون کی شام 6.30 بجے تک تمام میڈیا چینلز ور دیگر ذرائع ابلاغ پر رائے شماری کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا کے ساتویں اور آخری مرحلے اور اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہونی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہفتہ کی شام 6.30 بجے تک تمام قسم کے ایگزٹ پولس کی تشہیر پر پابندی رہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکھنور سڑک حادثہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کے 6 اہلکار معطل، انکوائری شروع

Next Post

آخری مرحلہ…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

آخری مرحلہ…!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.