منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جنگجو اب بڑی بندوقوں کے بجائے پستول استعمال کر رہے ہیں‘

وادی میں امسال اب تک ۱۳۰ پستول بر آمد کئے گئے :حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-25
in اہم ترین
A A
پبلک آؤٹ ریچ کا ایک اور مرحلہ :مئی کے آخری ہفتے سے وزراء کے دورے شروع ہوں گے

Pistol

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تشدد کی آگ کو جاری رکھنے کیلئے جنگجو اب بڑی آٹومیٹک بندوقوں کے بجائے پستول استعمال کرنے لگے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک جنگجوؤں کی تحویل سے ۱۳۰پستول بر آمد کئے گئے ۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق ان۱۳۰پستولوں میں سے ۳۵پستول مختلف انکاؤنٹرز کے دوران بر آمد کئے گئے جبکہ باقی جنگجوؤں کے ماڈیلز تباہ کرنے کے دوران بر آمد کئے گئے ۔
سال رواں کے دوران بھاری مقدار میں چھوٹے ہتھیاروں کی بر آمدگی اس بات کا مظہر ہے کہ جنگجو اب ٹارگیٹ ہلاکتوں کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو سیکورٹی گرڈ کیلئے ایک بڑے چلینج کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔
ماہ رواں کی۱۲تاریخ کو وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں راہل بٹ نامی ایک پنڈت ملازم کو پستول برداروں نے ہی اپنے ہی دفتر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
اس ہلاکت سے نہ صرف وادی گیر بلکہ جموں میں بھی احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
سال رواں کے دوران اب تک آٹھ شہری ہلاکتیں ہوئیں جبکہ قریب ایک درجن شہری، جن میں بیشتر غیر مقامی مزدور تھے ،اور اقلیتی فرقے کے کچھ افراد بھی اسی نوعیت کے حملوں میں زخمی ہوگئے ۔
یہ واقعات زیادہ تر جنوبی کشمیر کے اضلاع میں پیش آئے ۔
ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے کہا کہ ہائی برڈ جنگجو ٹارگیٹ ہلاکتوں کو انجام دینے کیلئے پستول استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا’’نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی جنگجو بھی ترجیحی بنیادو پر حملہ کرنے کیلئے پستول کا ہی استعمال کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ہم نے غیر ملکی جنگجوؤں کی تحویل سے بھی پستول بر آمد کئے ۔
عہدیدار نے کہا کہ پستول کو اٹھانا اور چھپانا آسان ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے پیر کو سرینگر میں ۱۵پستول بر آمد کئے ۔
آئی جی پی کشمیر نے اس بر آمدگی کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا’’پاکستانی ہینڈلرس کی ہدایات پرسرینگر میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کو انجام دینے کے لئے یہ پستول جنگجوؤں تک پہنچانے تھے ‘‘۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر میں بر آمد کئے جانے والے یہ پستول سرحد پار سے اسمگل کئے گئے تھے اور جموں کے راستے یہاں پہنچائے گئے تھے ۔
سیکورٹی فورسز نے سال گذشتہ کشمیر میں۱۶۷پستول بر آمد کئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا :پرساد

Next Post

’۲۱۔۲۰۲۲میں سب سے زیادہ بھرتیاں عمل میں لائی گئیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
چیف ایکریٹری کی سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی مناسب فراہمی کی ہدایت

’۲۱۔۲۰۲۲میں سب سے زیادہ بھرتیاں عمل میں لائی گئیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.