پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گرفتار ایس ایچ او کی سرکاری قیام گاہ سے ۳۶ء۵ لاکھ بر آمد

کانکنی کے دوران حادثی کی رپورٹ کیلئے رشوت طلب کررہا تھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-26
in مقامی خبریں
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر///
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)نے ایس ایچ او پانتھ چوک کی سرکاری قیام گاہ پر چھاپہ ماری کے دوران پانچ لاکھ۳۶ہزار روپے کی رقم برآمد کی ہے ۔
بتادیں کہ جمعے کے روز اے سی بی نے ایس ایچ او پانتھ چوک اور اس کے ساتھی کو پولیس اسٹیشن کے اندر سائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ سائل نے اینٹی کرپشن بیورو میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ ایس ایچ او پانتھ چوک ‘ انسپکٹر اعظم خان درمیانہ دار مشتاق احمد کے ذریعے حادثے کی رپورٹ کے حصول کی خاطر آٹھ لاکھ روپے رشوت کا تقاضہ کررہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ کی جانب سے ایس ایچ او پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد اے سی بی نے تحقیقات شروع کی جس دوران شکایت گزار کے دعوئے درست پائے گئے چنانچہ اے سی بی نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۱۳زیر دفعات۷؍اور۱۲پی سی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
اے سی بی بیان کے مطابق۲۵مارچ۲۰۲۴کو کھنموہ میں پتھر کی کان میں حادثہ پیش آیا جہاں سمیر احمد نجار ایکسکیویٹر کے ذریعے معدنیات کی کھدائی میں مصروف تھا کہ ہائیڈرولک ایکسکویٹر پر بھاری پتھر گر آیا جس کے نتیجے میں محمد مشتاق نامی مزدور جاں بحق ہواتھااور بعد ازاں پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران ایس ایچ او نے ایکسکویٹر آپریٹر اور اس کے ساتھی کے خلاف الگ سے ایف آئی آر زیر نمبر ۲۴/۲۶کے تحت کیس درج کرکے ایکسکویٹر کو ضبط کیا۔ایکسکیویٹر مالک نے انشورنش رقم حاصل کرنے کی خاطر کمپنی کے ساتھ رابط قائم کیا اور انشورنس کمپنی نے یہ کام آلک کنسلٹنسی کمپنی کو سونپا۔
کمپنی نے ایکسکویٹر کے مالک کو پولیس رپورٹ جمع کرنے کے بارے آگاہی فراہم کی چنانچہ مالک نے ہائیڈرولک ایکسکویٹر کو ریلیز کرنے کی خاطر ایس ایچ او پانتھ چوک اور معزز عدالت سے رجوع کیا۔
عدالت مجاز نے یکم اپریل اور۲۲مئی کو ایس ایچ او سے اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاہم پولیس آفیسر دونوں مرتبہ رپورٹ پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔
اے سی بی بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ ایس ایچ او اعظم اقبال جان بوجھ کر معاملے میں تاخیر کررہے تھے اور بالآخر آٹھ لاکھ کی رشوت کی ادائیگی پر اپنے درمیانہ دار مشتاق عباسی کے ذریعے شکایت کنندہ کو مطلوبہ رپورٹس فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجبوری میں درخواست گزار کو متعلقہ ایس ایچ او کو پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے دینے پڑے لیکن پھر بھی اس کو رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔
اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران ایس ایچ او اعظم اقبال اور اس کے ساتھی مشتاق احمد کو درخواست گزارسے پولیس اسٹیشن کے اندر رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں ایس ایچ او کے سرکاری کمرے سے سے۵ء۱لاکھ نقدی اور۵۰ہزار روپے کی چیک برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او کے آفیشل کمرے کی تلاشی کے دوران۳۶ء۵لاکھ برآمد کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ووٹوں کے اعداد و شمار پر شکوک و شبہات کو مسترد

Next Post

اننت ناگ :۵۳ فیصد ووٹنگ۔۔۔یو ٹی کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں مجموعی طور پر ۵۸ فیصد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
لوک سبھا الیکشن: سرینگر میں گیارہ بجے تک 14.94% فیصد ووٹنگ

اننت ناگ :۵۳ فیصد ووٹنگ۔۔۔یو ٹی کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں مجموعی طور پر ۵۸ فیصد ووٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.