منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ :۵۳ فیصد ووٹنگ۔۔۔یو ٹی کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں مجموعی طور پر ۵۸ فیصد ووٹنگ

ملک کے ۵۸ لوک سبھا حلقوں میں۵۹ فیصد ووٹ پڑے : ای سی آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-26
in اہم ترین
A A
لوک سبھا الیکشن: سرینگر میں گیارہ بجے تک 14.94% فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کی مجموعی پولنگ شرح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر ہفتے کو مجموعی طور پر۵۳فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔
پولے نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر کل ملا کر۵۸فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ۳۵برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
ان باتوں کا اظہار چیف الیکٹورل آفیسر‘پانڈورنگ پولے نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پولے نے کہاکہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر ریکارڈ ووٹنگ کے لئے پولنگ عملے ، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور امیدواروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ریکارڈ بنانے کا سہرا ووٹروں کو جاتا ہے جنہوں نے گھروں سے باہر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انتخابی عمل کو کامیاب بنایا۔انہوں نے کہاکہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر مجموعی طورپر ۵۳فیصد ووٹنگ ٹرن آوٹ ہوا ۔
پولے کے مطابق سرنکوٹ میں سب سے زیادہ ووٹنگ ۶۸فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کولگام اور اننت ناگ میں بالترتیب۳۲؍اور۳۳فیصد درج ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ مائیگرنٹ پولنگ بوتھوں پر بھی پچاس فیصد ٹرون آوٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ان کے مطابق اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر نو ہزار پولنگ اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔
ووٹنگ ختم ہونے تک اننت ناگ ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے اسمبلی حلقوں میں زینہ پورہ۴۰فیصد ، ڈی ایچ پورہ ۵۵فیصد ، کولگام۳۲فیصد، دیوسر۴۴فیصد، ڈورو ۴۶فیصد، کوکر ناگ۵۲فیصد، اننت ناگ ویسٹ۹ء۳۶ فیصد ، اننت ناگ۴۸ء۳۳ فیصد ، سری گفوارہ ۔ بیجی بہاڑہ۴۳فیصد ، شانگس ۔اننت ناگ ایسٹ۴۳فیصد، پہلگام۵۶فیصد ، نوشہرہ ۴۷ء۶۵فیصد ، راجوری۱۸ء۶۷فیصد، بدھل ۶۷فیصد، تھانہ منڈی ۲۰ء۶۶فیصد، سرنکوٹ۳۶ء۶۸فیصد، پونچھ حویلی۳۵ء۶۷فیصد ، مینڈھر۸ء۶۶فیصد ، مائیگرنٹ ووٹنگ۴۰فیصد، پوسٹل بیلٹ جو آج تک وصول ہوئے۹۷۶۱ میں عارضی طور پر ووٹنگ رہی۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر پانڈرانگ کے پولے نے اپنے پیغام میں تمام رائے دہندگان کو مبارکباد دی اور ان تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جو بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انہوں نے انتخابی عمل میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں، پولیس افسران، اے آر او، آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسران سمیت تمام پولنگ اہلکاروں کی جانب سے جاری انتخابات کو کامیاب بنانے میں ان کی خدمات کو بھی سراہا۔
سی ای اونے کہاکہ جہاں تک جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر الیکشن ٹرن آوٹ کا تعلق ہے تو سرینگر میں۳۹فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی، بارہ مولہ میں ۱۰ء۵۹فیصد، ادھم پور میں۶۸؍اور جموں میں ۲۲ء۷۲فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
پولے نے کہاکہ ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک لوگوں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ان کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اننت ناگ پارلیمانی نشست پر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے تھے ۔
ادھر لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہفتہ کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۵۸سیٹوں پر اوسطاً ۹۱ء۵۸فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ صبح۷بجے شروع ہوئی اور شام۶بجے تک جاری رہی۔ تاہم جو ووٹرز قطار میں کھڑے تھے انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا۔
مغربی بنگال میں ووٹنگ کی رفتار سب سے تیز ہے ۔ الیکشن کمیشن کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق آٹھ سیٹوں پر کل ۱۹ء۷۸فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ جموں و کشمیر کی اننت ناگ،راجوری سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان۰۷ء۵۱فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
کئی پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔مغربی بنگال کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں اور جموں و کشمیر کے پنج علاقے میں ایک جگہ پر کچھ گروپوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کے واقعات کے علاوہ ہر جگہ ووٹنگ پرامن رہی۔
الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو گرمی سے نجات دلانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر سائبانوں اور پینے کے پانی وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی اور۳۷ء۵۴فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
راجدھانی کے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقے میں سب سے زیادہ۳۰ء۵۸فیصد ووٹنگ ہوئی، نئی دہلی پارلیمانی سیٹ پر سب سے کم۵۴ء۵۱فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ چاندنی چوک میں۲۷ء۵۳فیصد، مشرقی دہلی میں۳۷ء۵۴فیصد، شمال مغربی دہلی میں۸۱ء۵۳فیصد‘ جنوبی دہلی میں۸۳ء۵۲فیصد اور مغربی دہلی میں۹۰ء۵۴فیصد ووٹنگ ہوئی۔
اوڈیشہ اسمبلی کی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں ۴۲سیٹوں پر شام۵بجے تک۰۷ء۶۰ووٹ پڑے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرفتار ایس ایچ او کی سرکاری قیام گاہ سے ۳۶ء۵ لاکھ بر آمد

Next Post

دہشت گردوں اور پتھربازوں کے خاندان کے کسی رکن کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی: امت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

دہشت گردوں اور پتھربازوں کے خاندان کے کسی رکن کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.