پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو رام مندر پر بلڈوزر چلائے گی :وزیر اعظم مودی

’یہ رام سپریم کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آخر کار مندر کو منہدم کر دے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-18
in اہم ترین
A A
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بارہ بنکی/۱۷مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں الزام لگایا کہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو کانگریس رام مندر پر بلڈوزر چلائے گی۔
ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد رام مندر پر سپریم کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آخر کار مندر کو منہدم کر دے گی۔
مودی نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی اور کانگریس اقتدار میں آتی ہیں تو وہ رام للا کو ایک بار پھر خیمے میں بھیج دیں گے اور مندر کے اوپر بلڈوزر چڑھادیا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر تقسیم کیلئے ذمہ دار ہونے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کام ناممکن سمجھا جاتا تھا کہ ملک کو کبھی تقسیم کیا جا سکتا ہے وہ پارٹی نے کیا۔
مودی نے کہا’’جب آزادی کی جدوجہد چل رہی تھی اور ملک کو تقسیم کرنے کی بات کی جاتی تھی، تو ہر شخص سوچتا تھا کہ کیا ملک کو تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ کیا ایسا ہوا یا نہیں؟ انہوں نے یہ کیا یا نہیں؟ وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کانگریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹریک ریکارڈ ایسا ہے۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ملک ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ان کے لئے کھیل خاندان اور اقتدار کے لئے ہے۔
مودی بارہ بنکی میں پارٹی امیدوار راجرانی راوت کے لئے حمایت حاصل کرنے کے لئے آئے تھے جو لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ انتخابات میں انہیں ووٹ دینے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ووٹ تھا جس نے رام مندر کے لئے’۵۰۰ سالہ طویل‘ انتظار کو ختم کیا۔
وزیر اعظم نے کہا’’بارہ بنکی کے لوگ اینٹوں کے ساتھ ایودھیا تک پیدل چل رہے تھے جن پر ’رام‘ لکھا ہوا تھا۔ نوجوان، جو پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ہیں،۵۰۰ سال کے انتظار کو نہیں سمجھ پائیں گے… ہمارے آباؤ اجداد کی نسل در نسل جدوجہد اور قربانیاں دیں‘‘۔
مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں رام للا کو خیمے میں بھیجا اور جب سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر انہیں مندر کی پوجا کی تقریب میں مدعو کیا گیا تو پارٹی نے شرکت سے انکار کردیا۔’’ان کے پیٹ میں بہت زہر ہے… مجھے نہیں معلوم کہ ان کی رام سے کیا دشمنی ہے‘‘۔
بارہ بنکی میں ۱۳؍ امیدوار میدان میں ہیں جن میں کانگریس کے تنوج پونیا اور بی جے پی کے راجرانی راوت کے درمیان اہم مقابلہ ہے۔
بارہ بنکی میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ۲۰مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ کا مختصر دورہ سری نگر مکمل، دہلی واپس روانہ

Next Post

بشکیک میں ہندوستانی طلبائپر حکومت کی نظر:جے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

بشکیک میں ہندوستانی طلبائپر حکومت کی نظر:جے شنکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.