جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرجیکل اسٹرائیکس سے پریشان پاکستان’شہزادے‘ کو بھارت کا وزیر بنتا دیکھنا چاہتا ہے

کانگریس کا مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا منصوبہ میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دوں گا :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-05
in اہم ترین
A A
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت کے سرجیکل اور فضائی حملوں نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پڑوسی ملک کے رہنما اب دعا کر رہے ہیں کہ کانگریس کا’شہزادہ‘(راہل گاندھی) ہندوستان کا وزیر اعظم بنے۔
مودی نے کہا کہ ماں بھارت کی بے عزتی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔’’ نیو انڈیا کے سرجیکل اور ایئر اسٹرائیکس نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، جو کانگریس کے دور حکومت میں ہندوستان پر دہشت گرد انہ حملوں کی حمایت کرنے کے لئے جانا جاتا تھا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیا ہندوستان جانتا ہے کہ دشمن کے علاقے میں کیسے داخل ہونا ہے اور حملہ کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھا’’سرجیکل اور فضائی حملوں سے پریشان پاکستان کے رہنما اب دعا کر رہے ہیں کہ کانگریس کے ’شہزادہ‘ ہندوستان کے وزیر اعظم بنیں۔ لیکن، ہمارا مضبوط ملک ایک مضبوط حکومت اور رہنما چاہتا ہے‘‘۔
مودی نے پلامو سے بی جے پی امیدوار وی ڈی رام کے لئے انتخابی مہم چلانے کیلئے ایک ریلی سے خطاب میں کہا’’پہلے کانگریس کی زیرقیادت حکومتیں ملک پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے بعد ’بے بس‘تھیں ، لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان ملک کو بچانے کے لئے دنیا سے مدد مانگ رہا ہے‘‘۔
مودی نے رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ ایک ووٹ کی اہمیت کو تسلیم کریں ، جس نے ۵۰۰ سالوں کی نسلوں کی جدوجہد کے بعد رام مندر کی تعمیر میں حصہ ڈالا اور ساتھ ہی جموں و کشمیر سے دفعہ ۳۷۰ کو ختم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے آئین کو تبدیل کرنے میں کانگریس کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’کانگریس اور انڈیا بلاک آپ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا کوٹہ چھیننا چاہتے ہیں اور آئین میں تبدیلی کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک میں زندہ ہوں، میں اب کانگریس کے اس طرح کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا‘‘۔
مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے پچھلے۱۰ سالوں میں ۲۵کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی عوام کی فلاح و بہبود کی پروا نہیں کی۔ پارٹی کا’شہزادہ‘ چاندی کے چمچ کے ساتھ پیدا ہوا تھا، اور جب وہ غریبوں کے گھر جاتا ہے تو کیمرے کے سامنے پوز دیتا ہے۔ لیکن ہندوستان کو تبدیل کرنا میرا عہد ہے۔
مودی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے گزشتہ ۲۵ سالوں میں مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ میرے پاس کوئی گھر یا سائیکل بھی نہیں ہے‘ لیکن بدعنوان جے ایم ایم اور کانگریس قائدین نے اپنے بچوں کے لئے بھاری دولت جمع کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں

Next Post

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملہ ….ایک اہلکار ہلاک ‘ چار دیگر زخمی ‘ادھمپور فوجی ہسپتال میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پونچھ میں دہشت گردوں کے حملے میں فضائیہ کے ۴ اہلکار زخمی

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملہ ....ایک اہلکار ہلاک ‘ چار دیگر زخمی ‘ادھمپور فوجی ہسپتال میں داخل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.