اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں

اصل مقابلہ بی جے پی کے تاشی گیالسن اور کانگریس کے شیرنگ نامگیال میں متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-05
in مقامی خبریں
A A
لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

لیہہ//
لداخ پارلیمانی حلقہ کیلئے ہفتہ کے روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران دو امیدواروں اور ایک آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
لداخ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر‘سنتوش سکھدیوے نے کہا کہ مسترد ہونے کے بعد اب صرف پانچ امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔
۱۷۳ مربع کلومیٹر کے کل رقبے اور۸۲ء۱ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی لوک سبھا حلقہ لداخ لوک سبھا حلقہ میں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ۲۰ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ۶مئی ہے۔
جانچ پڑتال کے بعد پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں اسٹینزن لکپا اور سمانلا ڈورجے نوربو کی نامزدگیاں منسوخ کردی گئیں۔
سکھدیوے نے کہا کہ آزاد امیدوار غلام نبی ضیاء کی نامزدگی بھی مسترد کردی گئی ہے جن کا فارم نامکمل پایا گیا تھا۔
باقی پانچ امیدواروں میں سے بی جے پی کے تاشی گیالسن اور کانگریس کے شیرنگ نامگیال لیہہ سے ہیں۔ تین آزاد امیدواروں محمد حنیفہ جان‘ سجاد حسین اور کاچو محمد فیروز کا تعلق کرگل سے ہے۔
تھوپستان چوانگ نے ۲۰۱۴ میں پہلی بار بی جے پی سے لداخ لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔انہوں نے ۲۰۱۸ میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور فی الحال وہ لیہہ اپیکس باڈی کی سربراہی کر رہے ہیں، جو کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر ریاست کا درجہ بحال کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آئین کے چھٹے شیڈول کی توسیع کے لئے تحریک چلا رہی ہے۔
بی جے پی۲۰۱۹ کے عام انتخابات میں جمیانگ شیرنگ نامگیال کے ذریعے اس نشست کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی ، جنہوں نے اس بار ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پارٹی کے خلاف کھل کر بغاوت کردی تھی۔تاہم وہ جمعہ کے روز پارٹی امیدوار گیالسن کی انتخابی مہم میں شامل ہوگئے جس سے پارٹی کیمپ میں ایک ہفتے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا۔
کانگریس نے۱۹۶۷میں وجود میں آنے کے بعد سے اب تک چھ بار یہ سیٹ جیتی ہے ، سب سے زیادہ دو بار نیشنل کانفرنس اور تین بار آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لوگ بی جے پی کے درپردہ امیدواروں سے ہوشیار رہیں‘

Next Post

سرجیکل اسٹرائیکس سے پریشان پاکستان’شہزادے‘ کو بھارت کا وزیر بنتا دیکھنا چاہتا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

سرجیکل اسٹرائیکس سے پریشان پاکستان’شہزادے‘ کو بھارت کا وزیر بنتا دیکھنا چاہتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.