منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگ بی جے پی کے درپردہ امیدواروں سے ہوشیار رہیں‘

اگر سچ میں ترقی ہو ئی ہے تو ان کو ہی ووٹ دیا جائے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-05
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اورسابق وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز کہاکہ بی جے پی کے پراکسیوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ان طاقتوں کو مسترد کریں گے جنہوں نے ریاست کو دو یونین ٹریٹریوں میں تقسیم کیا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر نے کہا ’’اگر یہاں بے روزگاری کم ہوگئی ہے اور آپ کے بچوں کو روزگار ملا ہے ، بجلی سپلائی میں بہتری آئی ہے ، بجلی کے بلوں میں کمی آئی ہے ، پانی کی سپلائی بلا روک ٹوک چل رہی ہے ، راشن کی سپلائی میں اضافہ ہوا ہے اور آپ کی سڑکیں بہتر ہوئی ہیں تو آپ بلا شبہ کنول، سیب، بالٹین، قلم دوات اور بلے کو ووٹ دیجئے لیکن اگر سب کچھ اس کا اُلٹا ہو اہے تو آپ کو اپنے ووٹ کے ذریعے نیشنل کانفرنس کو کامیاب بناکر اپنا پیغام صاف صاف الفاظ میں دینا ہوگا‘‘۔
این سی نائب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے بحیثیت ایم ایل اے بیروہ کے ہر علاقے میں کام کیا لیکن بدقسمتی سے۲۰۱۹میں جہاں کام چھوڑا تھا کام وہیں کا وہیں رُک گیا ہے ۔
سابق وزیر علیٰ کا کہنا تھا’’چاہے وہ واٹر سپلائی سکیمیں ہو، بجلی ٹرانسفامروں ،تاروں اور کھمبوں کی تنصیب ہو، سڑک پروجیکٹ کی تعمیر ہو یا دیگر پروجیکٹ ہوں، سارا کام وہیں رکا ہو اہے جہاں میں نے چھوڑا تھا، اگر کچھ نیا لگاہے تو وہ ہر گھر میں بجلی کا میٹر ہے‘‘ ۔
عمر نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران حکمرانوں نے عام لوگوں کو ایک پیسہ کا فائدہ نہیں پہنچایا اور صرف ناانصافی کی۔ اسلئے لئے مجبوراً آج میں آپ سے ۱۰سال بعد ووٹ مانگنے آیا ہوں اور آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ مجھے ووٹ دیکر پھر ایک بار کام کرنے کا موقعہ فراہم کیجئے ، جہاں آپ کا پسینہ ہوگا وہاں میرا خون ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج ہمارے نوجوان بے روزگار در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں، بجلی اور پینے کے پانی میں بہتری کے بجائے ابتری آرہی ہے ، ہماری زمینوں کو خطرہ ہے ، جو زمینیں یہاں کے لوگوں کو شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے بلا معاوضہ فراہم کیں تھیں آج اُن زمینوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیاہے ۔
عمر نے کہا’’میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات اور مستقبل میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی یقینی بنا کر ہمیں آپ کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی جدوجہد کا موقع فراہم کیجئے ‘‘۔
عمر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنی رائے دہی کا استعمال کریں کیونکہ بی جے پی خود الیکشن نہیں لڑ رہی تاہم پراکیسوں کو میدان میں اتارا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویری ناگ میں فوجی گاڑی لڑھک گئی، ایک اہلکار جاں بحق‘۹دیگر زخمی

Next Post

لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں

لداخ لوک سبھا حلقے میں تین آزاد امیدواروں سمیت پانچ میدان میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.