سرینگر/۳مئی
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سوچندر ا کمار نے گریز میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اوروہاں پر فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچندرا کمار نے گریز سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی میں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے ۔
شمالی کمان کے سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے ۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے گریز سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ضرورت ہے ۔
بتادیں کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ایل او سی اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔