سرینگر/۳مئی
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو بھائیوں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کھڈژونی علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کی بر سر موقع ہی موت و اقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت عادل احمد ڈار اور شبیر احمد ڈار پسران منظور احمد ڈار ساکن کھول ڈی ایچ پورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
ادھر سرینگر کے مضافات میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک خاتون کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔ راہگیروں نے متاثرہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
خاتون کی شناخت سندری بیگم بیوی محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور یہ حادثہ ملورہ سرینگر میں پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع
کردی ہے۔