سرینگر/۳مئی
جموںکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گذشتہ ماہ ایک غیر مقامی ٹیکسی ڈرائیور پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے دوران ایک جنگجو معاون کو گرفتار کیا ہے ۔
بتادیں کہ شوپیاں کے پد پاوان گاﺅں میں۹اپریل کو مشتبہ جنگجوﺅں کے حملے میں دہلی سے تعلق رکھنے والا پرم جیت سنگھ نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔ یہ واقعہ تاریخی مغل روڈ پر واقع ہیر پورہ علاقے میں دانش رزوٹ پر پیش آیا تھا۔
شوپیاں پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”پد پاوان گاﺅں میں دانش رزوٹ حملہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں شوپیاں پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 14 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے اہم پیش رفت کی ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چھوٹی پورہ علاقے میں ایک جنگجو معاون کو گرفتار کیا گیا اور اے 47 کی 6 گولیاں اور 2 سیل فون بر آمد کئے گئے ۔“