منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ :پولنگ اب ۲۵ مئی کوہوگی۔۔۔انتخابی کمیشن میں کچھ سیاسی جماعتوں کا ووٹنگ موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم

نامزدگی‘جانچ پڑتال اور نام واپس لینے کے لوازمات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in اہم ترین
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ میں پولنگ کی تاریخ۷ مئی سے ۲۵ مئی کردی ہے ۔
ایک پریس نوٹ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسے جموں و کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں پولنگ کی تاریخ کو دوبارہ طے کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ مختلف لاجسٹک ، مواصلاتی اور رابطے کی قدرتی رکاوٹیں انتخابی مہم میں رکاوٹ بن رہی ہیں جو مذکورہ پارلیمانی حلقہ میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے لئے منصفانہ مواقع کی کمی کے مترادف ہے جس سے انتخابی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے۱۲؍اپریل کو تیسرے مرحلے میں حلقہ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور پولنگ کا دن۷مئی کو مقرر کیا گیا تھا۔
کمیشن نے یو ٹی انتظامیہ کی رپورٹ پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ حلقہ کی زمینی صورتحال کا تجزیہ کرنے کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ ۱۹۵۱ کی دفعہ۵۶ کے تحت لوک سبھا ۲۰۲۴ کے عام انتخابات کے سلسلے میں مذکورہ پارلیمانی حلقہ میں رائے دہی کی تاریخ پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں ہا گیا ہے کہ اب اس حلقے میں ۲۵مئی کو چھٹے مرحلے میں ووٹنگ ہو گی ۔
کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال اور نام واپس لینے سمیت دیگر تمام قانونی عمل پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں اور ۲۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پولنگ کی تاریخ کے علاوہ شیڈول کے کسی بھی حصے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی‘ پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی کے اعلاوہ کچھ دیگر جماعتوں نے اس حلقے میں نا ساز گار موسم کے پیش نظر پولنگ کی تاریخ یہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس مطالبے کی یہ کہہ کر مخالفت کی تھی کہ جو جماعتیں تاریخ بدلنے کی درخواست کررہی ہیںو ہ اس حلقے سے الیکشن لڑ نہیں رہی ہے ۔ان جماعتوں کا اشارہ بی جے پی اور پیپلز کانفرنس کی طرف تھا ‘ جنہوں نے اس حلقے میں اپنے امیدوار کھڑا نہیں کئے تھے ۔
۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰کے خاتمے کے بعد سے لوک سبھا انتخابات پہلا بڑا انتخاب ہے جس نے ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔
سیاسی جماعتیں اننت ناگ حلقہ کے نئے انتخابی نقشے کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں کیونکہ حد بندیوں نے انتخابی حدود کو بڑی حد تک تبدیل کردیا ہے۔
یہ انتخابات محبوبہ مفتی سمیت ۲۰؍ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جنہیں نیشنل کانفرنس کے قائد میاں الطاف سے چیلنج کا سامنا ہے۔
اودھم پور میں ۱۹؍اپریل، جموں میں ۲۶؍اپریل، سرینگر میں ۱۳ مئی، بارہمولہ میں ۲۰مئی اور اننت ناگ راجوری میں ۲۵ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیلنجوںسے نمٹنے اور خود انحصاری کیلئے فوج میں تبدیلی ضروریـ:جنرل پانڈے

Next Post

وادی میں موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

وادی میں موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.