ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

جہلم اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بدتریج کمی ‘۵ مئی تک موسم خشک رہے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in اہم ترین
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
کشمیر میں موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ وادی میں منگل کو موسم مجموعی طور پر خشک رہا جس سے جہلم اور اس کی معاون ندی نالوں میں میں پانی کی سطح میں کمی آنے لگی۔
حالیہ کچھ دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد منگل کو موسم خشک رہا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔
محکمہ آبپاشی اور فلد کنٹرول کے مطابق رام منشی باغ میں آج شام سات بجے پانی کی سطح۴۹ء۱۷ فٹ ‘ سنگم میں۹۲ء۱۴ فٹ‘پانپور میں ۴۸ء۴ میٹر‘اشم میں۷۷ء۱۱ فٹ اور ولر میں۵۱ء۱۵۷۷ میٹر تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ۳۰؍اپریل کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں یکم مئی سے۵مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران کچھ مقامات پر بعد دوپہر ہلکی بوندا باندی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۶؍اور۷مئی کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۲۳ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۲ء۴۰ملی میٹر‘ کپوارہ میں۸ء۱۹ملی میٹر اور کوکرناگ میں۸ء۳۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب۰ء۲۱ملی میٹر اور۶ء۴۱ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے ۔
وادی میں مسلسل بارشوں سے جہاں دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز تر ہے وہیں سڑکیں اور گلی کوچے بھی پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور بعض نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں گھس گیا ہے ۔
دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ :پولنگ اب ۲۵ مئی کوہوگی۔۔۔انتخابی کمیشن میں کچھ سیاسی جماعتوں کا ووٹنگ موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم

Next Post

کشمیر:موسم میں بتدریج بہتری واقع، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
آئے روز کی بارشیں کسانوں کیلئے باعث پریشانی

کشمیر:موسم میں بتدریج بہتری واقع، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.