منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in تازہ تریں
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/30 اپریل

وادی کشمیر میں گذشتہ کچھ دنوں کی قہر انگیز بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 30 اپریل کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں یکم مئی سے 5 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران کچھ مقامات پر بعد دوپہر ہلکی بوندا باندی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 6 اور 7مئی کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 40.2 ملی میٹر، کپوارہ میں19.8 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب21.0 ملی میٹر اور41.6 ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے ۔

وادی میں مسلسل بارشوں سے جہاں دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاﺅ تیز تر ہے وہیں سڑکیں اور گلی کوچے بھی پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور بعض نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں گھس گیا ہے ۔

دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکا

رڈ ہوا تھا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

Next Post

سری نگر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

سری نگر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.