منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-29
in تازہ تریں
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/29اپریل

شمالی ضلع کپواڑہ اور ہندواڑہ میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضا کار تنظیمیں متاثرین کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں۔

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

کپواڑہ کے جگر پورہ ، کاواری، ماگام، نطنوسہ، علائی محلہ ، کالن گام، چوگی ، ویلگام ، بہی پورہ اور خمریال کی بستیاں زیر آگ آگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں نالہ پہرو میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔

فلڈ کنٹرول محکمہ کے مطابق نالہ پہرو میں پیر کے روز بارہ بجے پانی خطرے کے نشان کو پار کر گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نالہ پہرو میں اس وقت پانی کی سطح 1579.87میٹر ہے جو خطرے کے نشان سے ڈیڑھ میٹر زیادہ ہے ۔فلڈ کنٹرول محکمہ نے بتایا کہ ندی نالوں اور دریاوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں سے تلقین کی گئی ہیں کہ وہ محتاط رہے ۔

نامہ نگار نے بتایا کہ نالہ پہرو میں پانی ٰخطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ضلع بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم عمارت میں پانی گھس گیا جس وجہ سے وہاں پر موجود ریکارڈ کو فوری طورپر دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے ۔

ان کے مطابق کپواڑہ کے نطنوسہ، جگر پورہ ، کاواری، ماگام ، علائی محلہ ، کالن گام ، چوگی ، ویلگام اور بہی پورہ کی بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور وہاں سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

کپواڑہ میں شمریال پل جوکہ گنڈ جاگیر کو ملاتا ہے پوری طرح سے ڈہہ گیا اور کئی علاقے اب کٹ کے رہ گئے ہیں۔

ڈی ڈی سی ممبر ظہور احمد نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاواری، اور نطنوسہ میں لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ جگر پورہ ، ماگام میں بھی پانی رہائشی بستیوں میں گھس گیاہے ۔ان کے مطابق سیلابی پانی نے کئی شاہراوں کو ناقابل آمدورفت بنا دیا ہے ۔

دریں اثنا ہندواڑہ کے کئی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث لوگ دوسری جگہ منتقل ہونے پرمجبور ہو گئے ہیں۔

میدان چوگل ہندواڑہ میں مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ سیلاب سے متاثر ہ لوگوں کی مدد کےلئے نوجوان مدد کے لئے آگے آئیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ کپواڑہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کپواڑہ اور ہندواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں اور جہاں پر بھی لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر امدادی ٹیمیں بھیجی

جارہی ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارشوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی متاثر

Next Post

آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے متعلق نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے متعلق نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.