منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری۔۔آئندہ ۴۸ گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان:ترجمان

وادی میںیکم مئی سے۵مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-28
in اہم ترین
A A
۱۲ سے ۱۴؍اپریل تک ہلکی بارشوں کا امکان ‘گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر///
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ۴۸ گھنٹوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۵ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۲ء۱۰ملی میٹر، کپوارہ میں۱ء۱۵ملی میٹر اور کوکرناگ میں میں۸ء۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب۶ء۸ملی میٹر اور۸ء۲۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۷سے۲۹؍اپریل تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئندہ ۴۸گھنٹوں کے دوران سونمرگ، گلمرگ افروت، رازدان پاس، زوجیلہ پاس، سنتھن ٹاپ، سادھنا پاس، پیر کی گلی اور وادی گوریز میں ہلکی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۹سے۳۰؍اپریل تک بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں یکم مئی سے۵مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۲۶؍اپریل سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز کو معطل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ۲۸ ؍اپریل کو پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہوسکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے یا چٹانیں بھی کھسک سکتی ہیں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں سڑک حادثے میں سی بی آئی آفیسر جاں بحق

Next Post

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہـ: ایک اور لڑکے کی لاش بازیاب‘ ایک ہنوز لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جہلم میں کشتی ڈوب جانے سے ۶ہلاک‘ متعدد لاپتہ‘تین کا علاج جاری

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہـ: ایک اور لڑکے کی لاش بازیاب‘ ایک ہنوز لاپتہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.