منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ

’خون کی ندی تو دور کی بات‘ کسی نے کشمیر میں پتھر پھینکنے کی ہمت بھی نہیں کی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-28
in اہم ترین
A A
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر/۲۷؍اپریل
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ اگر نریندر مودی مسلسل تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم بنے رہتے ہیں تو وہ ملک سے دہشت گردی اور نکسل ازم کا خاتمہ کریں گے اور ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنا دیں گے۔
شاہ ہفتہ کوبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار منسکھ منڈویا کی حمایت میں گجرات کے پوربندر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب دفعہ۳۷۰کو ختم کیا گیا تھا تو کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کشمیر میں خون کی ندی بہہ جائے گی۔
شاہ نے کہا’’پچھلے پانچ سالوں میں، خون کی ندی تو دور کی بات، کسی نے وہاں پتھر پھینکنے کی ہمت بھی نہیں کی۔ وزیر اعظم مودی نے ملک سے دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کرنے کے لئے کام کیا۔ جب منموہن سنگھ ملک کے وزیر اعظم تھے تو کوئی بھی پاکستان سے ملک میں داخل ہو سکتا تھا اور بم اڑا سکتا تھا‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پاکستان نے پلوامہ اور اڑی میں دہشت گردانہ حملے کئے تو وہ بھول گیا کہ مودی وزیر اعظم تھے۔۱۰دن کے اندر وزیر اعظم مودی نے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرجیکل اور فضائی حملے کیے۔’’ملک سے دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کرنے کے لئے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنائیں‘‘۔
شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کو محفوظ اور اسے خوشحال بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ اپنے ۱۰سالہ اقتدار میں کانگریس پارٹی نے ملک کی معیشت کو ۱۱ ویں مقام پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسے صرف۱۰سالوں میں پانچویں مقام پر پہنچایا۔’’ اور میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں، انہیں تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم بنائیں، اور ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اگر این سی نے انڈیا بلا ک کو ۳۷۰ کی بحالی کا عوامی عہد کرایا تو الیکشن سے دستبردار ہوں گا ‘

Next Post

سوپور میں چار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

سوپور میں چار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.