پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پنجاب کے بلدیوکمار جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن لڑنے والے پہلے غیر مقامی شخص

’مقامی لوگوں کے اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی میں نے گزشتہ ۲۰ سالوں سے خدمت کی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-21
in مقامی خبریں
A A
پنجاب کے بلدیوکمار جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن لڑنے والے پہلے غیر مقامی شخص
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
پنجاب کے رہائشی بلدیو کمار ۲۰۱۹میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر سے باہر کے پہلے شخص بن گئے ہیں جنہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوک سبھا انتخابات لڑرہے ہیں۔
پنجاب کے موہالی کے نیا گاؤں علاقے کے رہنے والے۶۷سالہ کمار نے جمعہ کو اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس سے قبل عوامی نمائندگی ایکٹ ۱۹۵۷ کے تحت جموں و کشمیر کے مستقل رہائشی نہ ہونے والے افراد کو سابق ریاست میں الیکشن لڑنے سے روک دیا جاتا تھا۔
وہ ان۲۵؍ امیدواروں میں شامل ہیں جو اس حلقے سے میدان میں ہیں، جہاں۷ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
کمار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی انہوں نے گزشتہ ۲۰ سالوں سے خدمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا’’میں نے ۲۰۱۴ کے سیلاب کے دوران لوگوں کے لئے کام کیا، میں نے کئی طالب علموں کی تعلیم کو اسپانسر کیا ہے، میں نے کشمیر کے مریضوں کو طبی معائنے کے لئے پنجاب جانے پر سہولت فراہم کی ہے اور ان کے لئے ایک کوٹھی (گھر) رکھی ہے جہاں وہ علاج کے لئے جا سکتے ہیں‘‘۔
کمار نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ پنجاب میں خاص طور پر مریضوں کے لئے ’کشمیر بھون‘ تعمیر کیا جائے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سماجی کارکن میدھا پاٹکر کو گجرات حکومت سے اپنے این جی او کے لئے۲۰؍ ایکڑ زمین ملی تھی لیکن مجھے جموں و کشمیر کے مریضوں کے لئے کشمیر بھون کے لئے دو ایکڑ زمین بھی الاٹ نہیں کی گئی ہے۔
پہلے غیر کشمیری لوک سبھا امیدوار نے کہا’’لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے اقتدار میں رہنا ہے اور تب ہی میں کشمیر بھون بنا سکتا ہوں۔ اس لیے میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے پاس جموں و کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ہے، انہوں نے کہا’’میرے پاس ڈومیسائل نہیں ہے کیونکہ میں ایک جگہ نہیں رہا ہوں‘‘۔
۵؍اگست ۲۰۱۹ کو آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی اور سابق ریاست کی درجہ بندی اور تقسیم کے بعد کمار جموں و کشمیر میں انتخابات لڑنے والے پہلے غیر مقیم شخص ہیں۔۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخابات میں این سی آر کے رہائشی شمس خواجہ نے سابق اننت ناگ پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔
وہ جموں و کشمیر میں انتخابات لڑنے والے پہلے غیر مقیم تھے۔ ان کی امیدواری کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے تھے، لیکن۲۰۱۹ میں الیکشن حکام نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔
جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں ہو رہے ہیں اور ہر مرحلے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں سے ہر ایک میں ووٹڈالے جائیں گے۔
اودھم پور میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کی شام۵بجے تک کل۲۳ء۱۶ لاکھ رجسٹرڈ رائے دہندگان میں سے ۶۵ فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

Next Post

بی جے پی کا کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کا دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post

بی جے پی کا کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کا دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.