ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلے مرحلے میں۱۰۲حلقوں میں کل ووٹنگ ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-18 - Updated on 2024-04-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پہلے مرحلے میں۱۰۲حلقوں میں کل ووٹنگ ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

نئی دہلی/۱۸اپریل
عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ۱۲ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ۲۰۱پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح۷بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔ جس کے لیے انتخابی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر بھیج دیا گیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی کل ۹۲سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ ووٹر 1605 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزراءنتن گڈکری، کرن رجیجو، ،ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزرائ، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے انتخابی عہدیداروں کی ٹیمیں ای وی ایم مشینوں کے ساتھ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بھیج دی گئی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے عام انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے دن کے موقع پر ملک کے 97 کروڑ ووٹروں کے نام ایک پیغام میں کہاکہ’اپنا ووٹ ڈالیں‘ اور’انتخابات کے تہوار‘کے جشن میں حصہ لیں۔
الیکشن کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن شرکت کے ساتھ اور فتنہ انگیزیوں سے پاک ہوں۔ کمیشن گزشتہ دو سال سے ان انتخابات کی تیاری کر رہا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کمار اور الیکشن کمشنرس گیانش کمار اور مسٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل 16.63 کروڑ ووٹرز میں سے 8.4 کروڑ مرد، 8.23 کروڑ خواتین اور 11,371 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔ 35.67 لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ 20-29 سال کی عمر کے 3.51 کروڑ نوجوان ووٹر ہیں۔ پہلے مرحلے میں 625 امیدواروں نے الیکشن لڑا ہے جن میں سے 1491 مرد اور 134 خواتین امیدوار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

Next Post

پہلا مرحلہ…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پہلا مرحلہ…!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.