ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پہلا مرحلہ…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب آج لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں…اپنے جموں کشمیر میں بھی ڈالے جارہے ہیں… ادھمپور حلقے میں ڈالے جا رہے ہیں جہاں سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے کا خیال دل میں پال رہے ہیں اور… اور کیا پتہ کہ ان کا یہ خیال … حقیقت میں بدل جائے اور… اور اس لئے بدل جائے کہ… کہ جہاں دوسری ریاستوں میں بی جے پی گھر بیٹھے الیکشن جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے وہاں اگرڈاکٹر جتندر بھی اس خواب سے مستفید ہونے کا سوچ رہے ہوں تو… تو اس میں حرج ہی کیا ہے… کہ… کہ ویسے بھی ڈاکٹر جتندر اگراُس سب میں یقین رکھتے ہیں… سچے دل سے یقین رکھتے ہیں جو کچھ بھی انہوں نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کہا تھا اور… اور پھر کہتے ہی چلے گئے … اگر واقعی میں یہ جناب اس میں یقین رکھتے ہیں تو… تو ادھمپور حلقے سے ان کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے اور… اور سو فیصد ہے…ارے ہم بھول گئے تھے… یہ بھول گئے تھے کہ ڈاکٹر جتندر نے کیا کہا تھا… ان جناب نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کہا تھا کہ اس دفعہ کی منسوخی کی خوشی میں کشمیر میں… جی ہاں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں لوگ اتنے خوش ہیں کہ وہ… وہ خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل کر ناچ رہے ہیں ‘ گا رہے ہیں… اگر واقعی ڈاکٹر جتندر نے سچ کہا تھا تو…تو آپ ہی بتائیے کہ… کہ ان کی جیت کی ہیٹ ٹرک میں کیا کوئی حائل ہو سکتا ہے کہ… کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے اگر کشمیر خوشی کے مارے سڑکوں پر ناچ رہا تھا تو… تو پھر جموں صوبے کا خدا ہی حافظ تھا ۔ خیر !جموں کشمیر میں اونٹ کس کروٹ بیٹھ جائے گا یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں … اس کے باوجو د بھی نہیں جانتے ہیں کہ بی جے پی کشمیر کی تینوں نشستوں سے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے… بلکہ اس کے ہم خیال لڑ رہے ہیں…لیکن ملک کے باقی حصوں میں’ اب کی بار بھی مودی سرکار ‘یقینی ہے اور… اور اپوزیشن کو بھی اس بات کا یقین ہے… لیکن… لیکن پھر بھی وہ میدان میں ہے… میدان میں ڈٹی ہو ئی ہے … جس کیلئے ووٹر… ملک کے ووٹر اپوزیشن کوووٹ کی صورت میں داد دے یا نہیں لیکن ہم ضرور دیں گے… ووٹ نہیں دیں گے‘داد دیں گے …اور آج پہلے مرحلے کے موقع پر دیں گے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلے مرحلے میں۱۰۲حلقوں میں کل ووٹنگ ہوگی

Next Post

اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے لیے ووٹنگ امریکی درخواست مسترد

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے لیے ووٹنگ امریکی درخواست مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.