پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ

جموں کشمیر کے مجموعی سیکورٹی منظر نامے کا جائز ہ لیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in اہم ترین
A A
پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
پولیس سربراہ آر آر سوائن ‘ جی او سی وائٹ نائٹس کورلیفٹیننٹ جنرل نوین سچ دیوا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوائن ، جی او سی وائٹ نائٹس کارپس لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیو اور فوج کے سینئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ اس میٹنگ کے دوران تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل اور آنے والے مہینوں کے دوران سیکورٹی تیاریوں پر گفت وشنید ہوئی۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غورو غوض کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں سینئر آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جی او سی اور پولیس سربراہ کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حد متارکہ پر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران کے مابین ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔
پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حساس علاقوں میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط مزید بنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ادھر جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اعلیٰ افسروں نے ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ نائٹ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچ دیوا اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن نے پونچھ میں ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران ہموار اور ہم آہنگ آپریشنز اور خطے میں امن و سلامتی کو بر قرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ موجودہ صورتحال اور آنے والے ایونٹس کے پیش نظر منعقد کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

Next Post

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.