اتوار, اگست 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہم نے پی ڈی پی کے فارمولا کی بنیاد پر کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-03
in تازہ تریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر/۳اپریل

  پی ڈی پی کی طرف سے کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے اعلان کے رد عمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ پی ڈی پی کی مرضی ہے لیکن نیشنل کانفرنس نے اسی پارٹی کے فارمولا کی بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 عمر نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پی ڈی پی اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے ۔

متعلقہ

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

 این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

 سابق وزی اعلیٰ نے کہا”اگر پی ڈی پی پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنا چاہتی ہے تو یہ اس پارٹی کی مرضی ہے لیکن ہم نے اسی پارٹی کے فارمولا کے بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے “۔

 ان کا کہنا تھا”جب ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے تو ہم نے اس وقت کہا تھا کہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑا ہونے کا فیصلہ ہونا چاہئے جو پی ڈی پی کو قبول نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑے کرنے کا اعلان ہونا چاہئے پھر فیصلہ یہ ہوا تھا کہ جس پارٹی نے جہاں سے سیٹ جیتی ہے وہاں سے اسی پارٹی کا امید وار کھڑا ہوگا، ہم اس پر قائم ہیں ہم نے اسی فارمولا کی بنیاد پر کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں“۔

 عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر پی ڈی پی نے پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے ، تو شاید وہ اب اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے ۔

 غلام نبی آزاد کے اننت ناگ- راجوری، پونچھ سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”میں حیران ہوں کہ آزاد صاحب نے اس نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ، میں سمجھتا تھا کہ وہ اودھم پور سے لڑیں گے جو ان کا مضبوط قلعہ ہے ، لہذا مجھے دال میں کچھ کالا لگتا ہے “۔

 ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے اس نشست کے لئے سب سے زیادہ مضبوط امید وار میاں الطاف کو کھڑا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دو مزید لوک سبھا نشستوں کے امیدواروں کے اعلان کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

 عمرعبداللہ نے کہا کہ ان سیٹوں کے لئے جس کو کھڑا کیا جائے گا وہ ایک مناسب امیدوار ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں لوگ وسیع پیمانے پر ہمارے امید واروں کو ووٹ دیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وارکھڑا کریں گے : محبوبہ مفتی

Next Post

اننت ناگ حلقہ:ایک انار…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی
اہم ترین

سرینگرپولیس نے قتل کی واردات چھ گھنٹوں میں حل کر لی

2026-08-02
شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب
اہم ترین

شوپیان ‘ کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعدد مکانات ‘ اسکول زیرِ آب

2026-08-02
صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ
اہم ترین

صرف سرکاری ملازمتوں سے کوئی معاشرہ خوشحال نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ

2026-08-02
نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول
اہم ترین

نوجوان آزادی کو من مانی کی چھوٹ سمجھنے کی غلطی کر سکتے ہیں:اجیت ڈوول

2026-08-02
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

ریاسی میں منشیات فروش گرفتار پونچھ کے ضلع جیل منتقل :پولیس

2026-08-02
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

کولگام دہشت گردانہ حملے میں زخمی دوسرا غیر مقامی مزدور بھی چل بسا

2026-08-02
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

2026-08-02
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اننت ناگ حلقہ:ایک انار…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.