جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رام بن سڑک حادثے میں ۱۰ہلاک۔۔۔۔بیٹری چشمہ علاقے میں گاڑی ۸۰۰ سو گہری کھائی میں جا گری

گاڑی ۸۰ سے ۱۰۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-30
in اہم ترین
A A
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک مسافر بر دار ٹیکسی کے ایک گہری کھائی میں جا گرنے کے نتیجے میں کم سے کم۱۰؍افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سرینگر جا رہی ایک ٹیکسی قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک لڑھک کر قریب۸سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد کی موت واقع ہوئی۔
جموں وکشمیر پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک مسافر بر دار ٹیکسی ایک گہری کھائی میں جا گری‘‘۔انہوں نے کہا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سیول کیو آر ٹی رام بن جائے واردات پر موجود ہیں اور بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں اس حادثے کے متعلق رات کے سوا ایک بجے اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت کھائی سے برستی بارش کے بیچ دس لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں سے دو کی شناخت معلوم ہوئی ہے ۔
رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انوج کمار نے کہا کہ سڑک پر بولارڈ ٹوٹ گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی ۸۰ سے ۱۰۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی۔
شناختی کارڈوں کے مطابق ایک کی شناخت ۴۷سالہ بلون سنگھ ولد پورب سنگھ ساکن امبگروٹہ جموں جبکہ دوسرے کی شناخت وپن مکھایا ولد ویشو ناتھ مکھایا ساکن مغربی چمپارن بہار کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندرسنگھ نے اس دلخراش سڑک حادثے پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’رام بن کے چشمہ شاہی علاقے کے نزدیک جموں ،سری نگر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے جس میں ایک ٹیکسی کے گہری کھائی میں جا گرنے سے۱۰؍افراد کی موت واقع ہوئی، کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رام بن بصیر الحق کے ساتھ بات کی‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سیول کیو آر ٹی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور بچائو آپریشن جاری ہے ، میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
اس دوران صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کے روز رام بن حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن ضلع میں بیٹری چشمہ کے قریب ایک ایس یو وی پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ۱۰مسافروں کی قیمتی جانیں چلی گئیں۔
مرمو نے ایکس پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہا’’جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن علاقے میں ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر بہت افسوسناک ہے۔میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پر جزوی طور پر ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سرینگر جموں شاہراہ پر جزوی طور پر ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.