پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی اورجموں میں بھی رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-26
in اہم ترین
A A
پورے ملک میں ہولی کا تہوار منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی پیر کے روز رنگوں کا تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں لوگ جن میں مرد و زن شامل تھے ، سڑکوں پر جمع ہوئے اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر رنگ لگا رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہاس موقع پر بازار سجے ہوئے تھے جہاں ہولی منانے کے لئے ضروری چیزوں کو دستیاب رکھا گیا تھا اور بچوں کے مختلف قسموں کے کھلونوں کی دکانیں بھی سجائی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تہوار کی مناسبت سے لوگوں خاص کر بچوں نے خوشنما لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے ۔ایک عقیدت مند نے میڈیا کو بتایا’’یہ خوشی کا تہوار ہے جس کو ہم جوش و جذبے سے منا رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’اس تہوار پر لوگ ایک دوسرے پر رنگ لگا تے ہیں لیکن اس دوران ہمیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی بیمار ہے کسی کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس پر رنگ نہیں لگانا چاہئے ‘‘۔
ایک خاتون نے بتایا کہ سبھی تہوار اچھے ہیں لیکن اس تہوار کا سال بھر زیادہ ہی انتظار رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لوگ آپس میں محبت اور پیار بانٹے ہیں اور ایک دوسرے کی بھلائی و خوشی کی دعا کرتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی فورسز نے اپنے اپنے کیمپوں میں ہولی کا تہوار انتہائی دھوم دھام سے منایا۔
ذرائع کے مطابق وادی میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی ایک دوسرے پر رنگ لگا کر ہولی منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے یہ تہوار دھوم دھام سے منایا۔
بتادیں کہ رنگوں کا تہوار ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخری پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔یہ تہوار شمالی ہندوستان میں موسم بہار کی خوشیاں منانے کے لئے منایا جاتا ہے ۔
ادھر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ہولی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آتشزدگی کی مختلف واردات میں۷مکانات خاکستر‘ آفیسر سمیت دو اہلکار زخمی:حکام

Next Post

ایس ایس بی کے ڈی جی کا دو روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر‘ سرینگر میں منائی ہولی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ایس ایس بی کے ڈی جی کا دو روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر‘ سرینگر میں منائی ہولی

ایس ایس بی کے ڈی جی کا دو روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر‘ سرینگر میں منائی ہولی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.