جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی سے نظریاتی اختلاف ہے ‘ اس سے اتحاد نہیں ہو سکتا ہے :میر

اپنی پارٹی اور ڈی پی اے پی اتحاد کیلئے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-20
in اہم ترین
A A
بی جے پی سے نظریاتی اختلاف ہے ‘ اس سے اتحاد نہیں ہو سکتا ہے :میر

JKAP and DAP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے منگل کو کہا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات سے قبل اتحاد کے لئے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
تاہم الطاف بخاری کی قیادت والی جے کے اے پی نے نظریاتی اختلافات کی وجہ سے فی الحال بی جے پی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد سے انکار کیا ہے۔
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری‘ رفیع احمد میر نے منگل کے روز کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں جیت کی خاطر ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی خاطر کوشاں ہے ۔
میر نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قراردیا۔
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران میرنے کہاکہ الطاف بخاری کی سربراہی میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ متحد ہو کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔
میر نے مزید بتایا کہ ہماری مسلمہ رائے ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا ووٹ ضائع نہ ہو لہذا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان کے مطابق اپنی پارٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ رابط قائم کرے گی تاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایک جھٹ ہو کر کامیابی کی راہ ہموار ہو سکے ۔
اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس کا اعلان بھی ہوگا ۔
بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں میر نے کہاکہ بی جے پی کے ساتھ نظریاتی تضاد ہے لہذا ان کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہے ۔
ڈی پی اے پی کے چیف ترجمان سلمان نظامی نے کہا کہ اتحاد کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔نظامی نے کہا کہ حتمی فیصلہ آنے والے دنوں میں (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی اے جی ڈی کا وجود ابھی بھی قائم ہے :فاروق عبداللہ

Next Post

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے جاری کیا نوٹیفکیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے جاری کیا نوٹیفکیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.