جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا انتخابات کا شیڈول۱۳/۱۴مارچ کو جاری ہونے کا امکان

اعلان سے پہلے کمیشن ۱۱/۱۲ مارچ کو جموں کشمیر کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in اہم ترین
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)۱۳؍اور ۱۴مارچ کو پارلیمانی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) نافذ العمل ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے اب تک کئی ریاستوں کا دورہ کیا ہے اور وہاں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے چیف الیکٹورل افسران (سی ای او) کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار فی الحال تمل ناڈو کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ ریاستی مشینری کے ذریعہ انتخابات سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن اترپردیش اور جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔
ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ مکمل کمیشن۱۱/۱۲مارچ کو جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا تاکہ انتخابی تیاریوں اور وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
جموں و کشمیر صورتحال کا براہ راست جائزہ لینے اور ضروری ہدایات جاری کرنے کے لئے مختلف ریاستوں کا دورہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے شیڈول میں آخری نمبر پر ہے۔ اس طرح یہ مانا جاتا ہے کہ کمیشن جموں و کشمیر سے واپسی کے فورا بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ۲۰۱۹میں ۷مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان۱۰مارچ کو کیا گیا تھا جبکہ ۲۰۱۴کے۹مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ۵مارچ کو کیا گیا تھا۔
اس سال کے لوک سبھا انتخابات میں تقریباً۹۷ کروڑ ہندوستانی ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ ملک بھر کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستیں فروری کے اوائل میں شائع کی گئی تھیں۔
آندھرا پردیش، اوڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش جیسی کئی ریاستوں میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔
جموں کشمیر جہاں آخری بار اسمبلی الیکشن نومبر دسمبر۲۰۱۴میں ہو ئے تھے‘ میں بھی لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی اسمبلی الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جب جموں کشمیر کے دورے پر ہو گا تو مقامی سیاسی جماعتیں لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی اسمبلی الیکشن کرانے کا مطالبہ کریں گی ۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جموں کشمیر میں امسال ستمبر تک اسمبلی الیکشن منعقد کرانے ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں مقامی لوگوں نے تیندوے کے بچے کو زندہ پکڑا

Next Post

انڈیا بلاک کے ارکان لوگوں کو ذات پات کے نام پر اکساتے ہیں: وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم

انڈیا بلاک کے ارکان لوگوں کو ذات پات کے نام پر اکساتے ہیں: وزیر اعظم مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.