ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بلدیاتی اداروں میں او بی سی کوٹے کا بل منظور

درج فہرست قبائل کی فہرست میں توسیع/۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر قومی دھارے میں شامل ہو گیا :رائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in اہم ترین
A A
جنگجوحملوں میں نمایاں کمی :رائے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

نئی دہلی//
راجیہ سبھا نے جمعہ کو جموںکشمیر میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)‘ درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے متعلق تین بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا ۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے مقامی بلدیاتی اداروں میں او بی سی کو ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق جموں و کشمیر لوکل باڈیز قانون (ترمیمی) بل۲۰۲۴پر بحث کا جواب دیا۔
اس کے ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر وریندر کمار نے آئین (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر (ترمیمی) بل‘۲۰۲۴اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل ۲۰۲۴پیش کیا۔ اس کے بعد ان تینوں بلوں کو ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔
بحث کا جواب دیتے ہوئے رائے نے کہا کہ دفعہ۳۷۰کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر قوم کے مرکزی دھارے میں شامل ہوا اور اس کے بعد سے حکومت نے وہاں کے لوگوں کے تمام طبقات کو وہ حقوق اور مواقع فراہم کیے ہیں جو ملک کے آئین کے مطابق ملک کے باقی حصوں میں حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں او بی سی کو ریزرویشن دینے کے لیے لایا گیا یہ بل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اب مرکز کے زیر انتظام علاقے کی او بی سی برادری کو تعلیم اور ملازمتوں میں ریزرویشن کی سہولت ملے گی اور انہیں مساوی مواقع ملیں گے ۔
بحث کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے کہا کہ بالمیکی برادری کے لوگ جنہیں پنجاب سے جموں کشمیر میں صفائی کے لیے لایا گیا تھا، ریزرویشن سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کو ریزرویشن کے دائرے میں لانے کیلئے یہ ترمیمی بل لایا گیا ہے ۔ اب اس بل کی منظوری سے اس کمیونٹی کے لوگوں کو ایس سی کے مخصوص کوٹے کے تحت ریزرویشن اور سہولیات مل سکیں گی۔
ڈاکٹر کمار نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے ، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو ان کے حقوق دیے جا رہے ہیں اور یہ حکومت سب کا ساتھ،سب کا وکاس کے فلسفوں کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
ارجن منڈا نے کہا کہ آرٹیکل۳۷۰ہٹائے جانے کے بعد سے مودی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کر رہی ہے اور اس کے تحت ملک کی ریاستوں میں انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جموں و کشمیر کے درج فہرست قبائل کو ریزرویشن دینے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ یہ بل بھی اسی سمت میں لایا گیا ہے ۔
اس کے بعد ایوان نے ان تینوں بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات :۹۶کروڑ۸۸لاکھ لوگوں نے ووٹ ڈالنے کیلئے اندراج کرایا

Next Post

چرن سنگھ، نرسمہا راؤ، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
چرن سنگھ، نرسمہا راو، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

چرن سنگھ، نرسمہا راؤ، سوامی ناتھن کو بھارت رتن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.