منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں ہڑتالوں اور پتھراو کا زمانہ گیا :امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-25 - Updated on 2024-01-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۵جنوری

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ہڑتالوں اور پتھر بازی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اور وہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں آج پتھروں کے بجائے لیپ ٹاپ ہیں۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

شاہ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، بلا خلل سکولنگ اور ترقی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نوکریوں کی بھرتی میں شفافیت لائی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں کے لئے ایک سو ای بسوں کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی سے جموں میں ایک مجمع سے ورچول خطاب کے دوران کیا۔

شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن اور تعمیر و ترقی کی ایک نئی صبح پھوٹ رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا”آج جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے سپورٹ سے ہڑتال، منظم احتجاجوں اور پتھر بازی کا دور ختم ہوگیا ہے جموں و کشمیر کے بینادی ڈھانچے میں وسیع پیمانے پر ترقی ہو رہی ہے ، اسکول بلا خلل چل رہے ہیں اور دوسرے شعبوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے “۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا”جموںکشمیر میں پہلے نوجوانوں کو نوکریاں سیاسی لیڈروں کی سفارش سے ملتی تھیں اور اب وہ دن گذر گئے جب یہاں وزرا نوجوانوں کو نوکریاں دینے کےلئے سفارش کیا کرتے تھے“۔انہوں نے کہا”آج ان کی سلپوں کے بجائے بچوں کو امتحانی پرچے دئے جاتے ہیں اور صاف و شفاف طریقے سے سرکاری نوکریوں کے لئے بھرتی کی جاتی ہے“۔

شاہ کا کہنا تھا”ان سیاسی لیڈروں کے لئے جو یہ کہا کرتے تھے کہ دفعہ 370 کے ہٹانے سے جموں وکشمیر میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا، کہتا ہوں، دہشت گردی میں 70 فیصد کمی آئی ہے جبکہ شہری ہلاکتوں میں 81 فیصد اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں بھی 48 فیصد کمی واقع ہوئی ہے “۔

وزیر داخلہ نے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں راج سسٹم قائم ہوا ہے اور اس وقت حد بندی کی جا رہی ہے تاکہ چھوٹے ہوئے طبقوں کی ریزرویشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔

شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سال 2020 میں پتھر بازی کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آٰیا اور منظم احتجاجوں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا”2010 میں 112 افراد پتھر بازی کے واقعات میں مارے گئے جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد صفر ہے©©“۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا”ہم نے دہشت گردی فنڈنگ کا گھیرا تنگ کر دیا اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی جائیدادوں کو ضبط کیا جا رہا ہے“ ۔انہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کے بجائے لیپ ٹاپ ہیں اور یہ یونین ٹریٹری امن و خوشحالی پر راہ پر گامزن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں ممنوعہ ادویات کی ایک کھیپ ضبط، ایک گرفتار: ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر

Next Post

۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.