بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سپریم کورٹ سے مجرموں کو کسی صورت مہلت نہیں ملنی چاہیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-19 - Updated on 2024-01-20
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/19 جنوری

سپریم کورٹ نے جمعہ کو بلقیس بانو کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے مجرموں کے لئے خودسپردگی کے لئے وقت بڑھانے کی مانگ کی گئی۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجول بھویان کی بنچ نے مجرموں کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواستوں کی کوئی’ٹھوس بنیاد‘نہیں ہے جس پر غور کرنے کے لیے ان کے سرنڈر میں توسیع کی درخواست کی گئی ہو۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام مجرموں کو 21 جنوری کو جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔

8 جنوری کو سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت اس معاملے میں 11 قصورواروں کو دی گئی سزا کی معافی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے انہیں دو ہفتوں کے اندر جیل انتظامیہ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا جس کی مدت 21 جنوری کو ختم ہونے والی ہے ۔

خودسپردگی میں توسیع کی درخواست کرنے والوں میں مجرم رمیش روپا بھائی چندنا نے خاندانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چھ ہفتے کی توسیع کی درخواست کی تھی، جبکہ مجرم متیش چمن لال بھٹ نے موسم سرما کی پیداوار کی کٹائی کے لیے مزید چھ ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ ایک اور مجرم نے اپنے بوڑھے اور بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے چھ ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا۔

سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو 2022 میں قبل از وقت رہائی دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کر دیا تھا۔

جسٹس ناگارتھنا اور جسٹس بھویان کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس معاملے میں معافی کے معاملے پر فیصلہ لینا گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے ، اس لیے معافی دینے کے حکومت کے فیصلے کو منسوخ کیا جاتا ہے ۔

بنچ نے کہا تھا کہ اس کیس کی سماعت مہاراشٹر کی عدالت میں ہوئی ہے ، اس لیے معافی کا فیصلہ لینا وہاں کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔

گجرات حکومت کی 1992 کی معافی کی پالیسی کے تحت بکا بھائی ووہانیہ، جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشیام شاہ، وپن چندر جوشی، کیشر بھائی ووہنیا، پردیپ موڈھواڈیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو گودھرا سب جیل بھیجا جائے گا۔ جنہیں 15 اگست 2022 کو رہا کردیاگیا تھا۔ رہائی کے فیصلے کو بلقیس اور دیگر نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے بلقیس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ 12 اکتوبر 2023 کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزاروں نے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کو وقت سے پہلے رہا کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا تھا۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے ہر ضلع میں عنقریب سائیر سیل قائم کئے جائیں گے

Next Post

انڈیا بلاک:سیٹوں کی تقسیم پر ابھی تاخیر نہیں ہوئی ہے :فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ

انڈیا بلاک:سیٹوں کی تقسیم پر ابھی تاخیر نہیں ہوئی ہے :فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.