منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم کہاں جارہے ہیں…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہمیں اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ منشیات کو واقعی میں جنگجوئیت اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان سے در آمد کیا جارہا ہے… درآمد کیا جارہا ہے یا یہاں بھیجا جارہا ہے… ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے… اگر کسی بات میں دلچسپی ہے … اگر اس حوالے سے ہمیں کوئی بات پریشان کررہی ہے تو…تو یہ ایک بات کررہی ہے کہ کشمیر میں جو لوگ اس دھندے سے جڑ گئے ہیں‘ ان میں سے اکثریت کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا چاہتی ہے… غلط ذرائع سے اپنے اثاثے بنانا چاہتی ہے… انہیں اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ ان کے اس کام سے قوم کا کتنا بھاری نقصان وہو رہا ہے…انہیں اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت لگ گئی ہے… لت لگنے سے ان کا ہی نہیں بلکہ قوم کشمیر کا مستقبل خطرات سے دو چار ہو رہاہے… انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… ان کا ایک ہی ہدف ہے اوروہ ہے پیسے کمانا اور… اور یہ پیسے کمارہے ہیں… ان میں سے کچھ پولیس کے ہھتے چڑھ رہے ہیں… روزانہ کسی نہ کسی کو گرفتار کیاجاتا ہے… جو اس بات کا اشارہ دے رہاہے کہ منشیات کے دھندے نے کشمیر میں اپنی کتنی گہری جڑیں پکڑ لی ہیں… منشیات کا کار و بار اُن نئی بیماریوں… مہلک بیماریوں میں سے ایک ہے‘ جو اس قوم کو لگ گئی ہیں… جس نے اس قوم کو جسمانی طور بیمار کیا ہے یا نہیں لیکن ذہنی طور پر انہیں ضرور مفلوج کر کے رکھ دیا ہے… اور جب ذہن مفلوج ہو جائے تو… تو صاحب پھر صحیح اور غلط میں تفریق ‘ ان میں امتیاز کرنا مشکل کیا نا ممکن بن جاتا ہے… اور شاید یہی وجہ ہے کہ آئے روز ہم دیکھتے ہیں کہ کشمیر کے کسی نہ کسی حصے سے کسی گروہ کو لوگوں کو دھوکا دینے ‘ انہیں لوٹنے ‘ انہیں ٹھگنے کے الزام میں پکڑا جاتا ہے… کوئی کسی کو کم وقت میں زیادہ منافع کے نام پر لوٹ رہا ہے… کوئی سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر… حتیٰ کہ شادی بیاہ کے نام پر بھی کشمیر ی … کشمیری کے ہاتھوں لٹ رہا ہے … مقصد کچھ اور نہیں بلکہ بغیر محنت کے کم وقت میں پیسے کمانا ہے… اگر سلسلہ یونہی چلتا رہا تو… تو کشمیر کی سڑکیں جو اب تک جرائم سے پاک تھیں‘کشمیر کی سڑکیں جو ہر ایک کیلئے محفوظ تھیں… اس قدر غیر محفوظ ہوں گی کہ… کہ کشمیری گھر سے باہر قدم رکھنے سے پہلے سو بارسوچے گااور… اور ضرور سوچے گا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کی بحالی کی کوششوں کےخلاف آپریشن ’سرو شکتی‘

Next Post

میوہ صنعت ،اصل دُشمن توہم خود ہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

میوہ صنعت ،اصل دُشمن توہم خود ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.