جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی آر او گاڑیوں کے پہلے قافلے کو شری امرناتھ گھپا تک پہنچانے میں کامیاب

’ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا کیونکہ ہم برف باری سے پہلے ہی یہاں پہنچنا چاہتے تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-07
in اہم ترین
A A
بی آر او نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو شری امرناتھ پوترگھپا تک پہنچا کر تاریخ رقم کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
بارڈر روڈس اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو شری امرناتھ پوترگھپا تک پہنچا کر تاریخ رقم کی ہے ۔
بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) جس کو شری امرناتھ گھپا کے راستوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سونپی گئی، نے اس مشکل کام کی تکمیل کا اعلان کیا ہے ۔
بی آر او نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’پروجیکٹ بیکن امرناتھ یاترا کے راستوں کی بحالی و بہتری میں مصروف ہے ‘۔انہوں نے کہا’بارڈر روڈ اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا تک پہنچا کر اس مشکل کام کو مکمل کرکے تاریخ رقم کی‘۔
بی آر او کے ایک عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’ہم ایک ٹرک اور ایک چھوٹی پک اپ گاڑی لے کر ضلع گاندربل کے ڈومیل سے بالتل بیس کیمپ کے راستے ، جو امرناتھ گھپا تک پہنچانے والے راستوں میں سے ایک راستہ ہے ، سے پوتر گھپا تک پہنچے ‘۔انہوں نے کہا کہ بی آر او نے ان گاڑیوں کو امر ناگھ گھپا کے نزدیک جاری کام کیلئے استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا’یہ گاڑیاں گھپا تک بہت سارے سٹور لے جانے کیلئے وہاں گئی تھیں جہاں کافی مستقل کام انجام دینا ہے ‘۔
عہدیدار نے کہا کہ یقینی طور پر ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا کیونکہ ہم برف باری سے پہلے ہی یہاں پہنچنا چاہتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت سنگم بیس سے براستہ بالتل قریب۱۳کلو میٹر سڑک کو کشادہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے شری امرناتھ یاترا یاترا کیلئے یاتریوں کو بہت کم وقت لگے گا۔
بتادیں کہ شری امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے۳ہزار۸سو۸۰میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔اس پوتر گھپا کی یاترا ہندو مذبب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس مقدس گھپا کی یاترا کیلئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔
امسال زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر۳۱؍۱گست کو اختتام پذیر ہوئی۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈ کری نے اعلان کیا تھا کہ پہلگام میں پوتر گھپا کی طرف جانے والے۱۱۰کلو میٹر طویل امرناتھ مرگ کو قریب۵۳سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ شری امرناتھ جی کے یاتریوں کو سہولیت پہنچ سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس پردوبارہ طلبی

Next Post

بارہمولہ میں۴منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں۴منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.