اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا:دلباغ سنگھ

’اس مدت کے دوران کوئی شہری ہلاکت نہیں ہو ئی‘جنگجوئیت کے گراف میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-29
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا:دلباغ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ہفتے کے روز گذشتہ پانچ برسوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران یونین ٹریٹری میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ملی ٹنسی کے گراف میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک پاسنگ آئوٹ پریڈ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا’’جموںکشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں سے لفظ ’زیرو‘کافی مشہور ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جموںکشمیر کا پانچ سالہ رپورٹ کارڈ یہ بتایا ہے کہ یہاں اس عرصے کے دوران، زیرو کولیٹرل نقصان ہوا ہے ، امن و قانون کا زیرو واقعہ پیش آیا اور شہری یلاکتیں بھی زیرو ہوئیں‘‘۔
سبکدوش ہونے والے پولیس سربراہ نے کہا’’اس دوران دہشت گردی کا گراف بھی زیرو پر آ رہا ہے ‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت۴۳پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور انسداد دہشت گردی ٹیموں سے لیس کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں۲۱پولیس اسٹیشنوں کو کور کیا گیا آج باقی۲۲پولیس اسٹیشنوں کے لئے ٹیموں کو لانچ کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو زیرو ٹیرر پلان کے تحت کور کیا جا رہا ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنسی سے متعلق تین واقعے پیش آئے جبکہ۳۶پولیس اسٹیشنوں میں صد فی صد ٹیرر فری ریکارڈ درج ہوا۔
سنگھ نے کہا کہ آپریشن کیپسٹی بلڈنگ پولیس اسٹیشنوں کو ڈرون سہولیت بھی دسیتاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو جدید ہتھیاروں اور ٹیرر واقعات سے نمٹنے کیلئے۱۴رکنی اسکارڈ سے لیس کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان نئی ٹیموں کی مدد سے علاقوں کی برتری میں مزید استحکام آئے گا۔
کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں مارے گئے۵ جنگجوئوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن جموں وکشمیر میں امن کو در ہم برہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا’’ہمارا بارڈر گرڈ کافی مستحکم ہے اور ہم در اندازی کی تمام کوششوں کی ناکامی کو یقینی بنائیں گے ‘‘۔
دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام کامیابیاں لوگوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھیں۔انہوں نے کہا’’جموں و کشمیرعوام کی پولیس ہے جو نوجوانوں، عام لوگوں، بچوں جنہوں نے بہتر مستقبل کے لئے گھر چھوڑ دئے ہیں، کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے ‘‘۔
ڈی جی پی نے لوگوں سے پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی تاکہ ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس سی نرسنگ کے طلبا کا سرینگر میں احتجاج

Next Post

’اچھے دن لوٹ آئے ہیں‘:جموں کشمیر میں تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم ہوا ہے : ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں و کشمیر میں اچھے پرانے دن، تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم: ایل جی سنہا

’اچھے دن لوٹ آئے ہیں‘:جموں کشمیر میں تشدد اور دہشت گردی کا دور ختم ہوا ہے : ایل جی سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.