اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال ‘مغل روڈ گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-17
in اہم ترین
A A
برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی علی ا لصبح سے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی ۔
دریں اثنا سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی وادی کے اونچے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شرع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی درمیانی شب برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔
جموںکشمیر میں شمالی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر پیرکی صبح سے تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر پیر کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی۔برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
اس دوران وادی میں پیرکے رو ز کو مطلع ابر آلود رہا ، بازاروں میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔
سردی میں ہوئے قدرے اضافے کے باعث لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا اور کئی دفاتر میں گرمی کے آلات جیسے ہیٹر وغیرہ بھی استعمال میں لائے گئے ۔
ادھر سری نگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت پیر کی سہ پہر کو بانہال علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کے بعد بحال کر دی گئی۔
ایکس پر ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے لکھا’’۱۶۳۰ بجے ٹریفک اپ ڈیٹ:جموں سرینگرپر ملبہ صاف کرنے کے بعد ٹریفک چل رہا ہے‘‘۔
اس سے قبل بانہال کے شالگیری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر

Next Post

رام بن سڑک حادثہ‘نوجوان ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

رام بن سڑک حادثہ‘نوجوان ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.