ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے سیاحتی مقامات پر برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر

’وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-17
in اہم ترین
A A
وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

SONMARG, FEB 2 (UNI) Tourists enjoying snow at tourist place Sonamarg, in Central Kashmir district of Ganderbal on Thursday. UNI PHOTO-SRN8

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//
وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع و عریض سبز ہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے ۔
جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ خاص طور پر غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔
وادی کے ان سیاحتی مقامات خاص کر مشہور زمامہ سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں پیر کے روز سیاحوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
برف باری کے بیچ یہ سیاح اپنے ہوٹلوں اور ریستوارن سے باہر آگئے اور میدانوں میں ان کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ سیاح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔
بعض سیاحوں کو برف باری کے بیچ ناچتے گاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بعض مختلف جگہوں پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آئے ۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ میں موسم گرما میں گلمرگ کئی بار آیا ہوں اور یہاں کے قدرتی خوبصورتی کے نظاروں سے لطف اندوز ہوا ہوں لیکن امسال پہلی بار یہاں برف دیکھی۔انہوں نے کہاکہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کروں گا۔
ایک اور خاتون سیاح نے کہاکہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے ۔
خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ جس نے وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔موصوفہ نے کہاکہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے لئے ضرور آئیں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی ۵ روزہ کانفرنس دہلی میں شروع

Next Post

برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.