جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

اپوزیشن جماعتوں کا جموں میں جمہوری حقوق کی بحالی کےلئے احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-10
in ٹاپ سٹوری
A A
اپوزیشن جماعتوں کا جموں میں جمہوری حقوق کی بحالی کےلئے احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/ 10اکتوبر

جموں و کشمیر کی اہم اپوزیشن جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے منگل کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کے لیے تقریباً تین گھنٹے طویل دھرنا دیا۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2019 میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ یہاں پہلا بڑا احتجاج تھا۔

جموں کے قلب میں واقع مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کرنی تھی، لیکن وہ ’خرابی صحت‘ کی وجہ سے سخت حفاظتی انتظامات والے مقام تک نہیں پہنچ سکے۔تاہم، صوبائی صدر رتن لال گپتا کی قیادت میں پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں نے احتجاج میں شرکت کی۔

اسی طرح پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی احتجاج میں حصہ نہیں لیا لیکن جموں میں پارٹی کے تقریباً تمام سینئر لیڈران بشمول نائب صدر عبدالحمید چودھری اور سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک احتجاج کا حصہ تھے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہ کرنے سے لوگوں کو منتخب حکومت کے حق کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

عمرعبداللہ نے پیر کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا”ایسا لگتا ہے کہ ہمیں ایسی صورت حال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جہاں ہمیں اپنے جمہوری حقوق کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑے گا“۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے پانچ ریاستوں‘ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ ‘ راجستھان، تلنگانہ اور میزورم کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، عبداللہ نے پیر کو سری نگر میں صحافیوں کو بتایا تھا۔

سی پی آئی (ایم)، نیشنل پینتھرس پارٹی (این پی پی)، عوامی نیشنل کانفرنس، شیو سینا (یو بی ٹی)، عوامی نیشنل کانفرنس اور سماجی تنظیموں سمیت مختلف جماعتوں کے سینکڑوں لیڈران اور کارکنان احتجاج کے لیے آئے۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا”اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حیثیت، جمہوری اور آئینی حقوق کی فوری بحالی کا مطالبہ کرنے کےلئے اکٹھے ہوئی ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

وانی نے الزام لگایا کہ بی جے پی جان بوجھ کر انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے، یہ جانتے ہوئے کہ وہ اپنے اتحادیوں جیسے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی اور اپنی پارٹی کے ساتھ انتخابی لڑائیوں میں شکست کا سامنا کرے گی۔

سی پی آئی (ایم) لیڈر ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ انہیں بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے کیونکہ اس کے تمام وعدے’جھوٹے‘ثابت ہوئے ہیں۔

پی ڈی پی کے ٹاک نے مشترکہ احتجاج کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک’مثبت اشارہ‘قرار دیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ملک کو یہ پیغام ملتا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ نظام کی’تقسیم کی سیاست‘کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر: پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں

Next Post

مناسب وقت !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مناسب وقت !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.