اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مناسب وقت !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

لو جی کرگل میں پہاڑی ترقیاتی کونسل کے الیکشن کیا جیت لئے ‘ اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ توساتوں آسمان پر ہیں…اچانک سے عمر عبداللہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے ہیں… جیسے انہوں نے جموں کشمیر میںکوئی الیکشن جیت لیا ہو… کوئی ان سے کہے کہ جناب وہ دن گئے جب کرگل ‘ جموں کشمیر کا حصہ ہوا کرتا تھا… اب نہیں کہ… کہ کرگل کی اب اپنی ایک الگ دنیا ہے جس میں وہ رہتا ہے… اس کا ہماری دنیا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے… ہو تاتو ہمیں عمر عبداللہ کا خوشی سے اچھلنا سمجھ میں آتا… لیکن کیا کیجئے گا کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے سیاستدان ہیں اور…اور سیاستدان کو جب ایک بڑی مدت کے بعد کوئی خوشی ملتی ہے تو… تو وہ پھولے نہیں سما تا ہے… اور… اور اپنے عمر عبداللہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا… اور اسی خوشی میں انہوں نے بڑی بڑی باتیں کیں… ہم تو انہیں بڑی باتوں سے روک نہیں سکتے ہیں… لیکن… لیکن انہیں ایک بات… چھوٹی بات ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ… کہ جناب یقین کیجئے کہ جموں کشمیر میں الیکشن اس لئے نہیں ہورہے ہیں کہ بی جے پی الیکشن نہیں چاہتی ہے… ہار کے ڈر کی وجہ سے الیکشن نہیں چاہتی ہے… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ بی جے پی اتنی بے قوف اور احمق نہیں ہے… بالکل بھی نہیں جو اس کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئیگی کہ الیکشن میں تاخیر سے اس کا کچھ بھلا ہونے والا نہیں ہے… الٹا نقصان ہی ہوگا … اور اس لئے ہو گا کہ… کہ بی جے پی جموں کشمیر میں ایسا کچھ بھی نہیں کررہی ہے تاکہ اس کو جو نقصان ہوا ہے… اس کی بھر پائی ہو… اور اس بھر پائی کے بعد وہ الیکشن کراتی… ایسا ویسا کچھ نہیں ہے…اور یہ بات اپنے عمر صاحب کی سمجھ میں آنی چاہئے اور… اور ہمیں امید ہے کہ آجائیگی… جب ایک بار کرگل میں ہو ئی جیت کی خوشی ‘ جیت کے جشن کا بھوت ان کے سر سے اتر جائیگا۔الیکشن ہوں گے اور… اور ضرور ہوں گے… جیسا کہ ہمارے عزت مآب وزیرداخلہ نے لوک سبھا میں کہا تھا… چار پانچ سال پہلے کہا تھا کہ ایک مناسب وقت پر جموںکشمیر میں الیکشن کرائے جائیں گے … یہی بات الیکشن کمیشن نے بھی کہی ہے… اور وہ مناسب وقت کب آئیگا … اس بات کا فیصلہ ‘ یہ طے کرنے کا اختیار عمر صاحب کو کسی نے تفویض نہیں کیا ہے… بالکل بھی نہیں کیا ہے… جن کو یہ اختیار ہے‘ انہیں ہی اس مناسب وقت کا فیصلہ کرنے دیجئے…تب تک عمرصاحب آپ کرگل میں ہوئی جیت کا جشن منائیے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن جماعتوں کا جموں میں جمہوری حقوق کی بحالی کےلئے احتجاج

Next Post

جھیل ڈل کا شمالی فرنٹ ، مجرمانہ کردار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جھیل ڈل کا شمالی فرنٹ ، مجرمانہ کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.