جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راجوری اور کوکرناگ جیسے حملے ہوتے رہے تو بات چیت نہیں ہوگی:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-20
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۲۰ستمبر

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر راجوری اور کرکرناگ جیسے حملے ہوتے رہے تو ایسے ماحول میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہیں ہوسکتی ہے ۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ ہندوستان سے زیادہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بات چیت کے لئے ماحول تیار کرے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حق میں رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا بدھ کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

این سی کے نائب صدر نے کہا”بات چیت کے لئے ماحول بنانا ہوگا وہ صرف ہندوستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ پاکستان کی زیادہ ذمہ داری ہے “۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا”جب تک راجوری، کوکرناگ اور سری نگر جیسے حملے ہوتے رہیں گے تب تک بات چیت کے لئے ماحول تیار نہیں ہوسکتا ہے “۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ بات چیت کےلئے ماحول تیار کرنے کی زیادہ ذمہ داری پاکستان پر ہے لیکن وہ اس کے لئے اقدام نہیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا”ہم ہمیشہ بات چیت کے حق میں رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے “۔

خواتین ریزرویشن بل کے بارے میں پوچھے جانے پر این سی نائب صدر نے کہا کہ اس بل کو لاگو کرنے میں شاید دس سال لگ جائیں گے تو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ اس بل کو لاگو کرنے میں کم سے کم دس برسوں کا انتظار کرنا ہوگا اس کے لئے پالیمنٹ کے خصوصی سیشن کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا”اگر ہمارا مقصد بی جے پی کو ہرانا ہے تو ہمیں ان سیٹوں پر الائنس کرنا ہوگا جہاں بی جے پی کو لگتا ہے کہ وہ جیتے گی“۔انہوں نے کہا”مجھے نہیں لگتا ہے کہ بی جے پی کو کشمیر سے کوئی سیٹ ملے گی“۔

جموں کے ریاستی درجے کے مطالبے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا”میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا جموں وکشمیر کا بٹوارا ہوا ہے ہم اس بٹوارے کو روکنے کے لئے عدالت عظمیٰ میں گئے “۔

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا”اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوسکتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں لیکن وہ اس لئے یہاں سے چلے گئے کیونکہ وہ یہاں غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے“۔انہوں نے کہا”جب تک ان کو تحفظ کا احساس نہ دلایا جاسکتا ہے وہ واپس نہیں آسکتے ہیں ان کو ایک کیمپ سے نکال کر دوسرے کیمپ میں رکھنا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے “۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا”ہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں کسی تیسرے فرنٹ کی بات نہیں کر سکتے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۷ دنوں تک جاری رہنے والا کوکر ناگ آپریشن ختم :فوج

Next Post

خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.